شہباز شریف کی شیروانی ایوانِ صدر میں کون لایا! پاکستان میں ہر صدر اور وزیرِ اعظم شیروانی ہی کیوں پہنتا ہے؟

image

تحریک عدم اعتماد نے جیسے ہی زور پکڑا ہر جگہ شہباز شریف کی شیروانی کے بارے میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔ اندازہ سب کو ہی تھا کہ اس وقت اگر کوئی وزیرِ اعظم منتخب ہوسکتا ہے تو وہ ن لیگ کے رہنما شہباز شریف ہی ہیں لہٰذا کہیں صحافی حضرات شہباز شریف سے شیروانی کے سوال پوچھتے نظر آئے تو کبھی حریف جماعت کے کارکن ڈاکٹر شہباز گل شہباز شریف پر شیروانی کے حوالے سے طنز کرتے نظر آئے۔

شہباز شریف کی شیروانی ایوانِ صدر لانے والا نوجوان کون ہے؟

ایوانِ صدر میں ہونے والی حلف برادری کی تقریب میں شہباز شریف نے پاکستان کے 23 ویں وزیرِ اعظم کا حلف اٹھایا تو ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرن لیگ کے چاہنے والے اس لڑکے کی تصویر بھی شئیر کی جو شہباز شریف کی شیروانی لے کر ایوانِ صدر پہنچا تھا اس نوجوان کا نام “جانو بٹ“ ہے۔

شیروانی کی کہانی

لیکن آخر یہ شیروانی کی کہانی ہے کیا؟ ہم نے ہمیشہ ہی صدرِ پاکستان اور وزیرِ اعظم کو شیروانی میں حلف اٹھاتے اور قومی تقریبات میں شرکت کرتے دیکھا۔ شیروانی کا سلسلہ کہاں سے شروع ہوا یہ ہم جانیں گے آج کے اس آرٹیکل میں کہ شیروانی کی کہانی آخر ہے کیا؟

پاکستان میں شیروانی کی تاریخ

پاکستان میں شیروانی کی تاریخ اتنی ہی قدیم ہے جتنی کہ خود پاکستان کی تاریخ۔ پاکستان کے مشہور ڈریس ڈیزائنر عامر عدنان نے اس حوالے سے انگریزی جریدے somethinghaut کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ “ شیروانی مصر کی قدیم مملوک تہذیب کا حصہ رہی ہے اور اس میں تھوڑی سی تبدیلی کے بعد اس شکل میں آئی ہے جو ہم اب دیکھ رہے ہیں“ عامر عدنان کا کہنا تھا کہ تقسیم کے بعد قائد اعظم نے مسلمان ملک کے سربراہ کی حیثیت سے شیروانی پہننا پسند کیا۔ قائدِ اعظم، گاندھی کے مقابلے میں ایک خوش لباس اور فیشن ایبل شخص تھے اسی وجہ سے ان کا پہنا ہوا لباس پاکستان کی ثقافت کا حصہ بن گیا جسے بعد میں آنے والے ہر وزیرِ اعظم اور صدر نے اپنایا یہاں تک کہ پرویز مشرف بھی شیروانی پہن کر بھارت میں واجپائی سے ملنے گئے“

عمران خان کی شیروانی

چاہے ملک کے ڈکٹیٹر ہوں یا عوام کے منتخب حکمران، پاکستان کے تمام سیاسی قائدین نے سرکاری تقریبات میں شیروانی ذیب تن کی ہے۔ ملک کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے بھی اپنی حلف برداری کی تقریب میں سیاہ شیروانی ہی ذیب تن کی تھی جبکہ ان کا حلف لینے والے اس وقت کے صدر ممنون حسین بھی سیاہ شیروانی میں ہی ملبوس تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US