رمضان کے آتے ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان سحری اور افطاری کا اہتمام جوش و جذبے سے کرتے ہیں، لیکن دنیا بھر میں رمضان کے اوقات اور ان کا دورانیہ بھی مختلف ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو دنیا بھر میں رمضان کے دورانیے سے متعلق بتائیں گے۔
عام طور پر پاکستان میں روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے ہے، اسی طرح بھارت اور بنگلادیش سمیت کئی ایشیائی ممالک میں بھی 14 گھنٹے کا دورانیہ ہے۔ یہ دورانیہ پاکستانیوں کے لیے کافی لمبا معلوم ہوتا ہے، سخت گرمی میں جب شہری روزہ رکھتے ہیں تو صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہو جاتا ہے۔
دوسری جانب کچھ ایسے ممالک بھی ہیں جہاں روزے کا دورانیہ 23 گھنٹے ہے، یہ سُن پاکستانیوں کو ضرور 14 گھنٹے کا روزہ کم لگے گا۔
گزشتہ سال فن لینڈ میں روزے کا دورانیہ 23 گھنٹے کا تھا، عام طور پر فن لینڈ میں موسم گرما میں یہ دورانیہ طویل ہوتا ہے، اسی طرح ناروے، سویڈن سمیت ہمسایہ ممالک میں بھی دورانیہ لگ بھگ 23 گھنٹے ہی بنتا ہے۔
جبکہ اس سال آئس لینڈ کی مسلم کمیونٹی 17 گھنٹوں کا طویل روزہ رکھے گی۔ جبکہ آئیس لینڈ کے ہمسایہ ممالک میں بھی دورانیہ کچھ اسی قسم کا ہے۔
2018 میں جب آئیس لینڈ میں موسم گرما کا دور تھا، تو اس سال روزے کا دورانیہ 22 گھنٹے تھا۔
2022 کی بات کی جائے تو اس سال آئیس لینڈ میں سب سے زیادہ روزے کا دورانیہ یعنی 16 گھنٹے 50 منٹس کا رکھا جا رہا ہے۔
برطانیہ، فرانس، پُرتگال، پالینڈ سمیت کئی ممالک میں 16 گھنٹے کا روزہ رکھا جا رہا ہے۔ اگر بات کریں کم دورانیہ کی تو سب سے کم دورانیے کا روزہ نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ سمیت کئی ممالک میں رکھا جا رہا ہے، یہ دورانیہ 11 سے 12 گھنٹے کا بنتا ہے۔