آپ کے گھر بیٹا پیدا ہونے والا ہے یا بیٹی؟ ڈاکٹر پتہ لگانے کے لیے کون سا طریقہ بتاتے ہیں؟ جانئیے بچوں سے متعلق چند حیرت انگیز حقائق

image

ماں باپ بننا ایک خوبصورت احساس تو ہے ہی لیکن ساتھ ہی بچے کی آمد کا سن کر اکثر جوڑوں کو اس بات کی فکر بھی لگ جاتی ہے کہ جلد سے جلد یہ جان لیں کہ آنے والا بچہ لڑکا ہے یا لڑکی۔ اس بات کو جاننے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ بچے کی تیاری اس کے کپڑے اور کمرہ وغیرہ اس کی جنس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی سیٹ کریں۔ آج ہم آپ کو اس آرٹیکل میں چند ایسی نشانیاں بتائیں گے جس سے آپ اپنے ہونے والے بچے کی جنس کا اندازہ لگاسکتے ہیں۔

لڑکی کی پیدائش کی نشانیاں

طبی ماہرین اور ڈاکٹر اس حوالے سے بتاتے ہیں کہ جب کسی خاتون کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہونے والی ہوتی ہے تو اس میں بہت زیادہ ہارمونل تبدیلیاں آتی ہیں جس کی وجہ سے الٹی، متلی اور دل گھبرانے کی شکایت بہت زیادہ ہونے لگتی ہے۔ اس کے علاوہ حاملہ خاتون کے کی جلد پر اضافی تیل آنے لگتا ہے اور ایکنی بھی ہوتی ہے۔ بال خشک اور بے جان محسوس ہونے لگتے ہیں اور یہ تمام تبدیلیاں صرف زنانہ ہارمونز کی زیادتی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

الٹراساؤنڈ کب کروا سکتے ہیں؟

ماہرین کا کہنا یہ بھی ہے کہ ہارمونز میں تبدیلی کی وجہ سے حاملہ خواتین میں موڈ سوئینگز اور چڑچڑا پن بھی بڑھ جاتا ہے البتہ جلد اور بال کے مسائل کسی اچھے ڈرمیٹالوجسٹ سے مل کر حل کیے جاسکتے ہیں۔ لڑکی کی نسبت اگر لڑکا پیدا ہونے والا ہو تو خواتین میں چڑچڑا پن اور جلد کے مسائل زیادہ نہیں ہوتے۔ اگر والدین چاہیں تو حمل کے 18، 19 ہفتے بعد ڈاکٹر کے مشورے سے الٹراساؤنڈ کروا کر بچے کی جنس معلوم بھی کرسکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US