دانیہ نے عامر لیاقت سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی، ویڈیو پیغام جاری کردیا

image

سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین اور ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ سے متعلق خبریں گذشتہ روز سے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

خبر اتنی وائرل ہوئی کہ جواب دینے کے لیے خود ہی دانیہ عامر میدان میں آئیں اور انہوں نے ویڈیو بیان کے ذریعے اس بات کی تردید کی۔

دانیہ عامر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک خصوصی ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے عامر لیاقت کے ساتھ علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑی۔

دانیہ عامر نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ایک ہیں، ہمارے درمیان کوئی علیحدگی نہیں ہوئی ہے ، براہِ مہربان آپ یہ افواہیں پھیلانا بند کریں، شکریہ۔

اس سے قبل عامر لیاقت حسین نے بھی اس افواہ کے حوالے سے اسٹوری شئیر کی تھی کہ جس میں انہوں نے دانیہ عامر سے راہیں جدا ہونے کی جھوٹی پوسٹ پر بکواس کا لفظ استعمال کرتے ہوئے خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

خیال رہے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے 18 سالہ دانیہ عامر کے ساتھ رواں برس 10 فروری کو شادی کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US