یہ تو بہت امیر ہیں ۔۔ کیا واقعی شائستہ لودھی نے فہد مصطفیٰ کو 10 لاکھ کی گھڑی تحفے میں دی؟

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور کامیاب ترین گیم شو میزبان فہد مصطفیٰ نے اپنے پروگرام کے دوران بڑا انکشاف کردیا جسے جان کر لوگ حیرت میں مبتلا ہوئے۔

ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ڈاکٹر شائستہ لودھی کی طرف سے دیئے جانے والے مہنگے ترین تحفے کے بارے میں بتاتے ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں فہد مصطفیٰ کو یہ کہتے سُنا جاتا ہے کہ شائستہ نے مجھے گھڑی دی جو کہ دس لاکھ روپے کی تھی۔ انہوں نے پھر کہا کہ شائستہ بہت امیر ہیں ماشاءاللہ، بعد ازاں فہد مصطفیٰ نے معروف میزبان شائستہ لودھی کے لیے پروگرام میں تالیاں بھی بجوائیں۔

خیال رہے فہد مصطفیٰ نجی ٹی وی چینل سے اپنا رمضان گیم شو کرنے میں مصروف ہیں جس میں مختلف ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ پروگرام میں سیلیبریٹی مہمان بھی آکر شو کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کئی سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہو رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US