سوشل میڈیا پر پھلوں سے متعلق کئی دلچسپ معلومات موجود ہوتی ہیں جو کہ آپ کو بھی فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو کیلے سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔
کیلے کا شمار ان پھلوں میں کیا جاتا ہے جو کہ اپنی مٹھاس کے ساتھ ساتھ منفرد بناوٹ کی وجہ سے مشہور ہے۔ لیکن کیلے میں موجود نرم و ملائم ایک تار نما لڑی بھی فائدہ مند ہوتی ہے۔ کیا آپ اس لڑی کے بارے میں جانتے ہیں؟
کیلے کے ساتھ چپکی یہ لڑی یا تار اپنے اندر کئی فوائد رکھتی ہے اور کیلے کی تازگی کو واضح کرتی ہے۔ جبکہ یہ لڑی اپنے اندر کچھ منرلز رکھتی ہے۔
پوٹیشیم سے بھرپور:
ایک پہلو وہ یہ ہے کہ اس لڑی میں پوٹیشیم موجود ہوتا ہے۔ پوٹیشیم کے زیادہ استعمال سے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں، پتھری کے خطرے کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
فائبر سے بھرپور:
کولیسٹرول اور بلڈ پریشر لویل کو کم کرنے، بواسیر اور قبض کے خطرے کو ختم کرنے میں بھی مدد کر سکتی ہے۔ دل کی بیماریوں، بریسٹ کینسر سے کے خطرات کو بھی کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔
وٹامن اے:
بینائی کی طاقت کو برقرار رکھنے میں، چہرے پر موجود دانوں کے خاتمے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ ہڈیوں کی مضبوطی میں اور پٹھوں کی گروتھ میں فائدہ مند ہو سکتی ہے۔
جبکہ یہی لڑی اگر کیلے کے ساتھ چپکی ہوئی ہے تو اس بات کو واضح کرتی ہے کہ کیلا تازہ ہے اور استعمال کے قابل ہے۔