ہر لمحہ شہادت کی خواہش کرتا تھا، رمضان میں شہید ہو گیا ۔۔ پاکستانی فوج کا وہ شہید جوان، جس کی داڑھی ہی اس کی پہچان بنی، شہید کی تصویر اور ویڈیو وائرل

image

پاکستان کے فوجی جوان ہمہ وقت وطن پر جان قربان کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں چاہے عید کا دن ہو یا پھر رمضان کے روزے۔ جوان شہادت کا رتبہ پانے کے لیے کچھ بھی کر جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی جوان کے بارے میں بتائیں گے۔

آج سے دو دن پہلے 11 اپریل کے روز تقریبا 30 کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈا سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی گئی تھی، رات کی تاریکی میں دہشت گردوں کا خیال تھا کہ پاکستان جوان نیند کے خراٹے لے رہے ہوں گے۔

مگر یہ خیال محض ایک ایسا غبارہ معلوم ہوا جسے پاکستانی فوج کے میجر شجاعت حسین نے پھوڑ دیا۔ اینٹی انفلٹریشن آپریشن کے نام سے میجر شجاعت نے ان دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنا دیا تھا۔

30 دہشت گرد تھے جو کہ پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے مگر میجر شجاعت حسین کی ٹیم نے ایک کو بھی کامیاب نہیں ہونے دیا۔

خود جام شہادت نوش کر لیا مگر وطن کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دی۔ شہید شجاعت حسین کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

ان تصاویر اور ویڈیوز میں کچھ ایسی بھی ہیں جو کہ ان کی زندگی کے حسین لمحات ہیں جن میں شہید جوان خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور شہادت کی خواہش کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔

ایک ایسی تصویر بھی وائرل ہے جس میں ایک شخص کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ پیراشوٹ بیگ پہنے ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگا چکے ہیں۔ عام طور پر ایس ایس جی کمانڈوز کو ایسی ہی تربیت دی جاتی ہے۔ اس تصویر کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ شہید میجر شجاعت حسین ہیں۔

اپنے نام کی طرح شجاعت، شہید نے ہر حال میں اللہ کو ضرور یاد رکھا ہے۔ صارف کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح شہید کے ہاتھوں میں تسبیح اور ہونٹوں پر اللہ کا ورد جاری ہے۔ جبکہ گھنی اور لمبی زلفیں اور خوبصورت داڑھی چہرے کی رونق کو مزید بڑھا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US