عمران خان آج غصے میں تھے کیونکہ ۔۔ پشاور جلسے میں سابق وزیراعظم نے کون سا بڑا اعلان کر دیا؟

image

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کی شروعات کے سلسلے میں پشاور میں زبردست عوامی جسلے کا انعقاد کیا گیا۔

خان صاحب کی جانب سے بڑا اعلان کی گیس ہے جس میں امپورٹڈ حکومت کے خلاف اور آزادی کے لیے جنگ کی شروعات آج پشاور کے جلسے سے شروع کی گئی ہے۔ جبکہ ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ پشاور کی تاریخ کا واحد جلسہ ہے جس نے باقی تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ اس جلسے کی کوریج اگرچہ پاکستانی میڈیا کی جانب سے نہیں دی جا رہی ہے سابق وزیر اعظم نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ہر شہر میں نکلوں گا، ہم نے آج فیصلہ کرنا ہے کیا چاہتے ہیں غلامی یا آزادی؟

عمران خان کا کہنا تھا کہ عدلیہ سے پوچھتا ہوں کہ رات کے اندھیرے میں عدالت کھولی۔ غیرت مند قوم کو بے غیرتوں کے سامنے کھڑا کروں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کی تاریخ کا یہ ایسا جلسہ ہے جس میں عمران خان کافی غصے میں دکھائی دیے ہیں۔ باڈی لینگویج سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ آنے والے دن سیاسی منظرنامے میں ایک نیا طوفان دیکھ رہے ہیں۔

نواز شریف کے حوالے سے خان صاحب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیٹے مفرور ہیں اور بیٹی ضمانت پر ہے۔

سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف چلنے والی مہم پر عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی قوم کو اداروں کے خلاف نہیں بھڑکایا، میرا جینا مرنا پاکستان کے لیے ہے۔ میں نے کیا جرم کیا تھا جو رات کے 12 بجے عدالت لگائی گئی۔

امریکہ کو مخاطب کیا کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تم ہو کون ہمیں معاف کرنے والے، او امریکیوں ہمیں تمہاری معافی کی ضرورت نہیں۔ پاکستانیوں حقیقی آزادی کی جنگ آج سے شروع ہو چکی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US