اب پاکستان کے ڈاکٹرز نواز شریف کا علاج کر سکتے ہیں ۔۔ بھائی کی حکومت آتے ہی نواز شریف پاکستان کب آ رہے ہیں؟

image

سوشل میڈیا پر ایک خبر کافی وائرل ہے جس میں تین مرتبہ وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹائے گئے مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کی پاکستان واپسی سے متعلق بتایا جا رہا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا جاوید لطیف نے کچھ ایسا کہا جس پر مہمان اور میزبان بھی حیران رہ گئے۔

اینکر منیب فاروق نے سوال کیا کہ ڈاکٹر نے اجازت دے دی ہے بالآخر نواز شریف کو پاکستان آنے کی۔ اس سوال کا لیگی رہنما نے کچھ یوں جواب دیا کہ سب کے چہروں پر مسکراہٹ آ گئی۔

رانا جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے کہا ہے کہ آج کل پاکستان کے ڈاکٹر صحیح علاج کر رہے ہیں، اور کوئی وباء نہیں ہے۔ یقینا اگر کوئی وباء نہیں ہے تو پاکستانی ڈاکٹر بھی بہتر علاج کر سکتے ہیں۔

جس پر منیب فاروق کا کہنا تھا کہ جی بالکل، بڑی دلچسپ، وہاں کے ڈاکٹرز کو پتہ چلا ہے کہ پاکستان کے ڈاکٹرز صحیح علاج کرنا شروع ہو گئے ہیں، جب سے نواز شریف پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر رانا جاوید لطیف کے اس بیان کو تفریح کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US