موبائل صارفین کے لیے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے جس میں موبائل پر ٹیکس ختم کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے نے وضاحت پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ 15 اپریل سے تمام موبائل فون پر ٹیکس ختم کیے جارہے ہیں؟
جس پر پی ٹی اے نے ٹوئٹر صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال تمام صارفین رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے ایف بی آر کے قابل اطلاق ڈیوٹی ادا کرنے کے ذمہ دار ہیں۔
پھر حماد نامی ٹوئٹر صارف نے سوال کیا کہ کب سے موبائل پر ٹیکس ختم کیا جارہا ہے؟ جس پر پی ٹی اے نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی ایف بی آر سے رابطہ کریں۔
پی ٹی اے کے اس جواب کے بعد یہ بات تو واضح ہے کہ موبائل فون پر ٹیکس ختم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔