نوجوان لڑکیوں کو گناہوں سے محفوظ رکھنے کے لیے شادی کرتا ہوں ۔۔ عامر لیاقت نے کم عمر لڑکیوں سے شادی کرنے کی وجہ بتا دی

image

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا شادی سے متعلق ایک پیغام کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ کیوں نوجوان لڑکیوں سے شادی کرتے ہیں۔

آن لائن میگزین ایف ایچ ایم کے مطابق رواں سال فروری میں تیسری شادی کرنے والے عامر لیاقت حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ نوجوان لڑکیاں ان سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔ آئی بی اے، لمز اور بیکن ہاؤس کی بہت سی لڑکیاں ہیں جو ان سے شادی کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں ایسی لڑکیوں کو گناہوں سے محفوظ رکھنے کے لیے شادی کرتا ہوں۔

عامر لیاقت کا یہ بیان سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔

عامر لیاقت نے کہا کہ خاص طور پر سوشل میڈیا جیسے پلیٹ فارم کے دور میں وہ ان لڑکیوں کو گناہوں سے بچانے کے لیے ان سے شادی کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بطور اسلامی اسکالر وہ حلال رشتے کو ترجیح دینا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے رواں سال فروری میں 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ نامی لڑکی سے تیسری شادی کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US