سوشل میڈیا پر بندروں کی کئی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جو کہ دلچسپی کا باعث بن جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر افریقی ملک تنیزیا کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں بندروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ جو کہ ایک میدان میں موجود ہیں۔
بندروں کی اس ویڈیو میں خاص بات یہ ہے کہ بندروں کا دو گروہ آپس میں گتھم گھتا ہے، بندروں ہمیشہ ہی سے اپنے ردعمل اور جنگلی طور طریقے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ لیکن افریقی ملک میں اپنی نوعیت کا الگ ہی واقعہ پیش آیا ہے۔
دراصل تنیزیا کے سبزی بازار میں بندروں کے ایک گروہ کا راج تھا، لیکن جب دوسرا گروہ اس بازار کی طرف بڑھا اور سبزیوں پر یلغار کر دی تو پہلے گروہ نے بھی نہ آؤ دیکھا نہ تاؤ دوسرے گروزہ پر چڑھ دوڑا۔
سبزی مارکیٹ کے پاس موجود میدان کسی اکھاڑے کا منظر پیش کر رہا تھا۔ ایسا منفرد منظر جس میں ایک بندر دوسرے کو پیٹ رہا تھا تو کہیں ایک دوسرے کو پکڑ رہے تھے۔ اس سب میں شہری ڈرے سہمے تھوڑے فاصلے پر کھڑے یا تو ویڈیو بنا رہے تھے یا خوف کے عالم میں تھے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندر آپے سے باہر ہیں اور مخالف گروہ کو شکست دینے کے لیے ہر طرح سے وار کر رہے ہیں۔ گھروں کی چھتوں پر چڑھتے بندروں کی لڑائی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے۔