کل رات کون سے مشہور پاکستانی کھلاڑی عمران خان کے جلسے میں پھنس گئے تھے؟

image

عمران خان کے پشاور جلسے نے جہاں ملک بھرمیں توجہ حاصل کی وہیں ٹریفک کی صورتحال نے بھی عوام کو جکڑے رکھا۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ کا ایک مشہور نام فخرزمان کی تصویر وائرل ہے، جس میں وہ اپنی گاڑی میں موجود ہیں۔

صحافی احتشام الحق کی جانب سے ایک ٹوئیٹ کیا گیا تھا جس میں بتایا جا رہا تھا کہ ایک اور کھلاڑی پشاور جلسے کے دوران ٹریفک میں پھنس گیا تھا، جو کہ پریکٹس کے بعد گھر کی جانب رواں دواں تھا۔

صحافی کے مطابق اس کھلاڑی کو گھنٹوں لگے تھے 200 میٹر کا سفر طے کرنے میں۔ لیکن سوشل میڈیا پر یہ بات چھپ نہ سکی اور فخر زمان نے تصویر شئیر کر دی جس میں دوران سیلفی ایک گاڑی کے ساتھ موجود تھا، جبکہ گاڑی میں فخر زمان کو دیکھا جا سکتا ہے، پہلے تو کسی کو سمجھ ہی نہیں آیا کہ یہ کھلاڑی کون ہے۔

مگر پھر خود فخر زمان نے تصویر شئیر کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ بھائی میں ہی تھا وہ ۔ فخر زمان پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران عوام میں پھسن گئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US