فرش ٹوٹا اور 5 افراد نالے کے اندر گر گئے ۔۔ نالے پر بنی پنکچر کی دکان لوگوں سمیت نالے کے اندر گرنے کی ویڈیو وائرل

image

کراچی کے بیشتر مقامات پر پنکچر کی دکانیں نالوں کے اُوپر موجود ہوتی ہیں جس سے خطرناک حادثات پیش آسکتے ہیں بلکہ آتے رہتے ہیں۔ بالکل اسی طرح بھارت میں واقعات آئے روز رونما ہوتے ہیں۔

یہاں اسی طرح کی ایک ویڈیو سوشل پر وائرل ہو رہی ہے جو بھارت سے سامنے آئی ہے جس میں کچھ ایسے مناظر دیکھنے کو ملے کہ جس کا کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

یہ سی سی فوٹیج ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پنکچر کی دکان پر 4 افراد ایک جگہ کھڑے ہو کر بات کر رہے ہیں۔

جبکہ ایک نیلی قمیض والا مکینک نیچے موٹر سائیکل کے ٹائر کا کام کر رہا ہوتا ہے۔ دکان کے جس حصے پر یہ 5 افراد موجود ہیں دراصل اُس کے نیچے نالا ہے۔

کچھ ہی دیر بعد فرش ٹوٹتا ہے اور یہ پانچوں افراد موٹر سائیکل سمیت نالے کے اندر گر جاتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مقامی لوگوں نے پانچوں افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرایا اور یہ پانچوں معمولی زخمی ہوئے انہیں طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈیسچارج کردیا گیا ہے۔

خیال رہے یہ افسوسناک واقعہ بھارتی شہر راجستھان میں سڑک پر ایک مکینک کی دکان پر پیش آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US