میچ رکوا کر افطار کروایا۔۔ دنیا کے 5 ایسے کھلاڑی جنھوں نے میچ کے دوران بھوک پیاس برداشت کی اور ہر حال میں روزہ رکھا

image

مسلمان دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں لیکن رمضان کے دنوں میں روزے کی پابندی لازمی کرتے ہیں۔ برلن میں بھی ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے دنیا بھر میں امت مسلمہ کے مضبوط ایمان کی ایک نئی مثال قائم کردی ہے۔ ہوا کچھ یوں کے جرمن فٹبالر لیگ(بنڈس لیگا) کے دوران مسلمان فٹبالر موسیٰ نیاختے روزے سے تھے اور میچ کھیلتے ہوئے ہی افطار کا وقت ہوگیا جس پر ریفری نے میچ رکوا کر موسیٰ کو افطار کرنے کی اجازت دی۔ جہاں ریفری کی نیک نیتی اور مذہب کے احترام کے جذبے کو سراہا جارہا ہے وہیں موسیٰ نیاختے کو بھی میچ کے دوران روزہ نہ چھوڑنے پر خوب داد مل رہی ہے۔

میچ کے دوران روزہ رکھنے والے خوش نصیب کھلاڑی

میچ کے دوران روزہ رکھنے اور افطار کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ رمضان میں کھیلے جانے والے میچز میں زیادہ تر مسلمان کھلاڑی روزہ بھی رکھتے ہیں اور افطار بھی کرتے ہیں۔

کیری ایرونگ نے میچ کے دوران افطار کیا

امریکہ کے مشہور باسکٹ بال پلئیر کیری ایرونگ نے بھی اس حوالے سے نمایاں نام ہیں۔ کیری باسکٹ بال میچ کے دوران اچانک بیٹھ گئے اور روزہ افطار کرنے لگے۔ ساتھ ہی ساتھ ان کی نظریں میچ پر بھی تھیں اور روزہ کھولتے ہی وہ واپس پیچ کی جانب بڑھے۔ واضح رہے کے کیری ایرونگ نے گزشتہ سال ہی اسلام قبول کیا ہے۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی۔

محمد رضوان کی روزے میں بہترین پرفارمنس

بات کی جائے مذہب کی پیروی کی تو پاکستانی کھلاڑی بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ پچھلے سال ہی کرکٹر محمد رضوان کی ایسی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھی گئیں جن میں میچ کے دوران میدان میں دوسرے کھلاڑی ان پر تولیہ رکھ رہے تھے۔ دراصل محمد رضوان روزے سے تھے اور میچ کے دوران شاندار پرفارمنس دینے کے بعد سستا رہے تھے تب ان کے ساتھیوں نے روزے میں مدد کی غرض سے ان کے سر پر گیلا تولیہ رکھا تاکہ انھیں کچھ آرام ملے۔ اسی طرح شاہد آفریدی بھی ایسے کھلاڑی ہیں جنھوں نے رمضان میں میچ سے زیادہ روزہ رکھنے کو ترجیح دی اور رمضان میں چھٹیاں لے لیں تاکہ بھرپور انداز میں روزہ رکھ سکیں۔

فٹبال اسٹار پال بوگبا

“جی ہاں۔ میرا روزہ تھا۔ میں بیٹھ کر کھجور اور مشروب سے افطار کررہا تھا“

یہ کہنا ہے پال پوگبا کا جو فٹبال اسٹار کی حیثیت رکھتے ہیں اور فرانسیسی فٹبال ٹیم مانچیسٹر یونائیٹڈ سے وابستہ ہیں۔ گزشتہ سال مانچیسٹر یونائیٹڈ اور اٹلی کے ہونے والے میچ میں اس وقت شائیقین کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب پال پوگبا نے میچ کے دوران کنارے میں جا کر روزہ افطار کیا۔ ان کے روزے کا احترام کرتے ہوئے ریفری نے آدھے منٹ تک میچ روک دیا۔ روزہ کھولتے ہی پال واپس میدان کی طرف آگئے اور میچ شروع ہوگیا۔

روزے سے میرا رب مجھے قوت عطا کرتا ہے

حیرت انگیز طور پر پال پوگبا نے میچ کے پچھترہویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔ ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پال پوگبا نے بتایا کہ “روزے سے میرا رب مجھے قوت عطا کرتا ہے۔ میں سات سال سے روزے رکھ رہا ہوں اور ورلڈ کپ میچز کے دوران میں نے کبھی روزہ قضا نہیں کیا“

پال پوگبا نے مذید بتایا کہ “میں ایک ایتھیلیٹ ہوں اس لئے غذائی ماہر سے رابطے میں رہتا ہوں وہ مجھے بتاتے ہیں کہ روزے اور ٹریننگ کے دوران کس طرح کی غذا لینی ہے۔ میں سالوں سے اس کا عادی ہوں اور مجھے کبھی کوئی کمزوری محسوس نہیں ہوئی“

پال پوگبا کے اس عمل پہ جہاں مسلمان خوش ہوئے وہیں غیر مسلم شائقین نے بھی دل سے ان کے اس عمل کا احترام کیا۔ بے شک پال پوگبا کا اتنی شدید جسمانی سرگرمی کے دوران روزہ رکھنا تمام مسلمانوں کے لئے ایک مثال ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US