عمران خان نے تحائف 14 کروڑ روپے میں دبئی میں بیچے۔۔ گھڑی بیچنے کے الزام پر فواد چوہدری کا عمران خان کے حق میں بیان, انہوں نے کیا کہا؟

image

سابق وزیراعظم عمران خان کے گھڑی فروخت کرنے کا معاملہ ان دنوں زیرِ بحث ہے۔

اس حوالے سے فواد چوہدری کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے عمران خان کے گھڑی بیچنے کے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر وزیراعظم نے حکومت سے خریدی گئی گھڑی باہر جا کر فروخت کردی تو اس میں کیا جرم ہے؟

فواد چوہدری نے وزیر اعظم کو کہا کہ وہ اُلجھن کا شکار کیوں ہو رہے ہیں، انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ شہباز شریف کا الزام ہے کیا اور ان کو یہ بھی سمجھ نہیں آرہا کہ وہ عمران خان پر کیا الزام لگائیں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان پر کیچڑ اُچھالنے کی کوشش نہ کریں۔ گھڑی 5 کروڑ کی ہو یا دس کروڑ کی میری چیز ہے میں نے بیچ دی تو اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیئے۔

خیال رہے کہ وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں کنفرم کر سکتا ہوں کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے توشہ خانے سے تحائف لے کر بیرونِ ملک بیچے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US