بہو آئی تو بیٹا بھی پرایا ہوگیا۔۔ اعجاز قلزم نے بہو کے ذریعے گھر کو جنت بنائے رکھنے کے کون سے طریقے بتا دئیے؟

image

مائیں جو بڑے چاؤ سے بہو بیاہ کر لاتی ہیں کچھ دنوں میں ہی بہو تو بہو بلکہ بیٹے سے بھی کچھ خفا رہنے لگتی ہیں۔ ماؤں کو لگتا ہے کہ شادی کے بعد بیٹا پرایا ہوگیا ہے۔ ان کے بجائے بہو کے ساتھ زیادہ وقت گزارتا ہے اور اسی کی سنتا ہے۔ یہ سوچ دل میں نفرت کے جذبات پیدا کرتی ہے جو بالآخر گھر کی تباہی کا سبب بنتے ہیں۔ ایسے میں مشہور موٹیویشنل اسپیکر اعجاز قلزم گھر کو جوڑے رکھنے کے بارے میں کیا بتا رہے ہیں آئیے جانتے ہیں۔

اعجاز قلزم کہتے ہیں کہ مائیں اس بات کی شکایت تو کرتی ہیں کہ بیٹا پرایا ہوگیا لیکن یہ نہیں سوچتیں کہ شادی کرتے ہوئے انھوں نے اپنی بیٹی بھی تو پرائی کی تھی۔ ایسے میں شادی کے بعد جب بیٹی اور بیٹا دور ہوجائیں تو اس کا آسان سا یہ ہے کہ بہو کو خود سے قریب کرلیا جائے۔

بہو جو خود اپنا گھر بار، ماں باپ، بہن بھائی چھوڑ کر آپ کے بیٹے کی خاطر آپ کے گھر رہتی ہے یقیناً اسے آپ کا پیار اوف پرخلوص رویہ بہو سے بیٹی بننے لر. مجبور کردے گا. پھر آپ کو نہ بہو سے پرائے پن کی شکایت ہوگی نہ ہی بیٹے سے. آپ کا گھر خوشیوں کا گہوارہ بن جائے گا

< div class='imgCenter'>

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US