بلقیس ایدھی انتقال کر گئیں

image

معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں۔ گذشتہ 2 دن سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں لیکن اب انتقال کرگئیں۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بلقیس ایدھی دل کے امراض سمیت دیگر امراض میں بھی مبتلا تھیں اور 2 روز قبل ان کا بلڈ پریشر بڑھنے کی وجہ سے ان کو ہسپتال میں لایا گیا تھا۔

بلقیس بانو ایدھی ایک نرس تھیں۔ ان کو مادر پاکستان کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ 1947ء میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کی سربراہ تھیں اور اپنے شوہر کے ساتھ انہوں نے خدمات عامہ کے لیے 1986ء رومن میگسیسی اعزار (Ramon Magsaysay Award) حاصل کیا۔ حکومت پاکستان نے انہیں ہلال امتياز سے نوازا جبکہ بھارت نے انہیں مدر ٹریسا ایوارڈ 2015ء سے نوازا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US