پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران پرویز الہٰی پر تشدد، ہاتھ فریکچر سانس لینے میں تکلیف، ویڈیو وائرل

image

قومی اسمبلی کے بعد اب پنجاب اسمبلی بھی میدان جنگ کا منظر پیش کر رہی تھی، سیاسی گرما گرمی نے جہاں پولیس کو ایوان میں داخل ہونے پر مجبور کیا وہیں پاکستان کی سیاسی جماعتیں بھی آپس میں گتھم گتھا دکھائی دیں۔

اس سب میں جہاں لوٹوں کا آزادنہ طور پر استعمال کیا گیا وہیں حکومتی اور اپوزیشن اراکین ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگاتے بھی دکھائی دیے، نوبت یہاں تک آن پہنچی کہ ڈپٹی اسپیکر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

لیکن اب خبر آ رہی ہے پاکستان مسلم لیگ ق کے سینیر رہنما پرویز الہٰی پر تشدد کیا گیا ہے، پرویز الہٰی اسمبلی ہال میں موجود تھے جب اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے ان پر تشدد کیا گیا، موقع پر موجود پی ٹی آئی کے اراکین نے پرویز الہٰی کو گھیرے میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

البتہ پرویز الہٰی کا ہاتھ فریکچر، جسم پر چوٹیں اور سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی تھی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں ماسک لگا کر مصنوعی سانس دی جا رہی ہے جبکہ ہاتھ بھی فریکچر ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US