عامر لیاقت کی تصویر لوٹے پر لگا دی ۔۔ کراچی جلسے میں عامر لیاقت کے خلاف کون سے نعرے لگ گئے؟ ویڈیو دیکھیے

image

پشاور جلسے کے بعد کراچی میں بھی پاکستان تحریک انصاف نے پنڈال سجایا ہوا ہے، لیکن کراچی کے جلسے میں رونقیں دو دن پہلے سے ہی شروع ہو چکی تھیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی دلچسپ پہلو کے بارے میں بارے میں بتائیں گے۔

کراچی کے جلسے میں جہاں لوٹوں کے نعرے لگ رہے تھے وہیں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنے والے رہنما عامر لیاقت حسین کے خلاف بھی نعرے لگائے جا رہے تھے۔

جلسے میں موجود لوگوں کی جانب سے ایک ڈرون اڑایا گیا جو کہ عام ڈرون جیسا ہی تھا مگر اس ڈرون کی خاص بات یہ تھی کہ اس ڈرون پر لوٹا لٹکایا گیا تھا۔

اب جہاں جہاں یہ ڈرون اڑ رہا تھا اس اس جگہ لوگوں کو لوٹے یاد آ رہے تھے۔

لیکن اس ڈرون کی خاص بات یہ تھی کہ لوٹے پر عامر لیاقت حسین کی تصویر چسپا کی گئی تھی، اگرچہ اخلاق سے گری ہوئی اس حرکت پر پارٹی رہنماؤں کو نوٹس لینا چاہیے، مگر عوام کے درمیان یہ بیانیہ کافی مقبول ہو رہا ہے۔

ساتھ ہی نعرے بھی لگائے جا رہے تھے، "لوٹے لوٹے" کے نام سے پکارا جا رہا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US