اپنے حق کے لیے سڑکوں پر آ گئے ۔۔ کراچی کے جلسے میں کون کون سے مشہور اداکاروں نے عوام کا خون گرمایا؟ تصاویر دیکھیے

image

پاکستان تحریک انصاف کے کراچی جلسے میں جہاں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی وہیں بچوں بوڑھوں اور خاص کر اداکاروں کی جانب سے بھی شرکت کی گئی۔

عمران خان خطاب کر رہے تھے اور عوام ان کے خطاب پر جذباتی بھی ہو رہی تھی اور خوش بھی۔

لیکن اس سب میں ٹی وی پر نظر آنے والے ستارے بھی عوام کے درمیان تھے۔ ان ستاروں کو عوام میں دیکھ کر خود سوشل میڈیا بھی حیران تھا۔

اس تصویر میں مشہور اداکارہ سائرہ یوسف کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ جلسے میں شرکت کے لیے نہ صرف آئیں بلکہ میڈیا کو اس حوالے سے آگاہی بھی فراہم کر رہی ہیں۔

ایک اور تصویر میں اداکار فیروز خان کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ کھڑے ہو کر عوام کے جذبے کو تک رہے ہیں۔ فیروز سوشل میڈیا پر عمران خان کو سپورٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ جبکہ اس جلسے میں بھی وہ خوب تیاری کر کے آئے ہیں۔

دوسری جانب عوام کی جانب سے بھی جلسے میں بچوں سمیت شرکت کی گئی، کوئی اپنے بچے کو اٹھائے جلسے میں آیا تو کسی نے جلسے میں آنے کے لیے خوب تیاری کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US