خوش نصیب ہوں، اللہ نے رمضان کے مہینے میں عمرہ ادا کروایا ۔۔ مشہور شخصیات جنہیں اس سال رمضان میں عمرے کی سعادت نصیب ہوئی

image

رمضان کے مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنا مسلمانوں کی ایک بڑی خواہش ہوتی ہے، کیونکہ اس ماہِ مبارک میں اللہ کے گھر کی زیارت اور طواف کرنے کا موقع کسی خوش نصیب کو ہی ملتا ہے۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ لب پیاس سے خُشک ہوں، سامنے کعبہ ہو اور افطاری گنبدِ خضراں کے سامنے ہو۔ اسی خواہش کی تکمیل کے لیے مسلمان کوشش کرتے ہیں کہ کسی طرح عمرے کی ادائیگی رمضان میں کرلیں، لیکن چند ہی خوش نصیب ہوتے ہیں جن کو یہ سعادت حاصل ہوتی ہے۔ ایسے ہی کچھ مشہور شخصیات ہیں جنہیں اس سال رمضان کے مہینے میں عمرے کی سعادت نصیب ہوئی۔

شاداب خان:

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مشہور کھلاڑی آل راؤنڈر شاداب خان نے بھی رمضان میں ہی عمرے کی سعادت حاصل کی۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: '' اللہ کا شکر ہے میں نے عمرہ ادا کیا۔ میں نے اپنے ملک، انسانیت، امن، ترقی اور سب سے بڑھ کر سب کی صحت کے لیے دعائیں کی ہیں۔ '' شاداب خان کی مکے سے افطاری کی تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ: '' مکہ میں دکاندار نے مجھے افطاری کروائی جو میرے لیے بہت ہی اعزاز کی بات ہے۔ میں دکاندار کی طرف سے کی جانے والی میزبانی اور اس کی محبت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اللّٰہ تعالیٰ تمام لوگوں کو مکہ مکرمہ دیکھنا نصیب فرمائے اور سب کو صحت اور خوشیاں بھی دے۔ ''

کم داؤد

کچھ ماہ قبل جنوبی کوریا کے مشہور سابق گلوکار کم داؤد نے اسلام قبول کیا تھا۔ انہوں نے اس رمضان عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حرمین شریفین سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ:'' آخر کار میرا بلاوا بھی آہی گیا۔ میں خوش قسمت ترین شخص ہوں، کیونکہ اللہ نے مجھے منتخب کیا ہے اور اللہ نے مجھے یہاں بلایا ہے۔میں تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے لیے دعاگو ہوں۔ اللہ ہمارے گناہوں کو معاف کرے۔ اللہ ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے آمین۔ ''

زید علی

یوٹیوبر زید علی اور ان کی اہلیہ یمنی زید نے بیٹے کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ: ” الحمداللہ اس رمضان اللہ تعالی نے ہمیں اپنے گھر دوبارہ بلایا، ہم نے عمرہ ادا کیا اور یہ تصاویر اذیان ( بیٹے ) کی ہیں جو اس وقت ہمارے ساتھ مسجد نبوی میں مدینہ میں موجود ہے“۔

محمد وسیم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمرے کی ادائیگی کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ:'' الحمدللّٰہ ۔ 🕋 اللہ سب مسلمانوں کو حاضری کی توفیق اور استطاعت عطا فرمائے . ''

فاطمہ ثناء

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلر فاطمہ ثنا نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ انہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: '' اللّہ اکبر! میں نے اپنا پہلا عُمرہ مکمل کرلیا۔ یہ میرے لیے بڑا اعزاز ہے۔ ''

اداکارہ گوہر:

بھارتی اداکارہ گوہر خان نے اپنے شوہر زید دربار کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US