سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں جن میں کچھ ایسی منفرد اور دلچسپ معلومات موجود ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو دو ایسے ہی دلچسپ اور حیرت انگیز واقعات کے بارے میں بتائیں گے۔
نومولود بچے اور والدہ کا پیار:
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں اسپتال میں ایک خاتون موجود ہے، بظاہر خاتون کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ آنکھیں بندھ کیے لیٹی ہے اور نومولود بچہ والدہ کے ساتھ چپکا ہوا ہے۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ نومولود بچہ جب پیدا ہوا تو والدہ کے ساتھ ایسے چپکا ہوا تھا جیسے کہ اسے معلوم ہو کہ میری ماں کون ہے۔
ڈاکٹر کی جانب سے نومولود بچے کو والدہ سے دور کیا جا رہا تھا تاکہ بچے کی صحت کے حوالے سے معائنہ کیا جا سکے، مگر بچہ والدہ کے ساتھ ایسے تھا جیسے کہ باقی دیگر لوگوں کو پہچان گیا ہو اور والدہ کی خوشبو کو محسوس کر رہا ہو۔
والدہ بھی کچھ کہے بغیر اپنے نومولود بچے کو محسوس کر رہی تھی، نہ نومولود کو ہٹا پا رہی تھی اور نہ ہی ڈاکٹر کو منع کر رہی تھی۔
نومولود بچے سے آخری ملاقات:
کینیڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون برینی سماسلیت کی کہانی کچھ اس طرح کی ہے کہ برینی کی خواہش تھی کہ وہ بھی ماں بنیں اور اپنے بچے کی خود دیکھ بھال کریں اسے پیار کریں، خواہش تھی کہ ان کا بچہ بھی اسے ماں کہہ کر بلائے۔
مگر وقت اس طرح بدلتا ہے کہ سب حیران رہ جاتے ہیں۔ برینی کی شادی آدم سے ہوئی تھی اور دونوں اپنی زندگی میں بے حد خوش تھے۔ اسی دوران دو خبریں ان دونوں کی زندگی بدل دیتی ہے، ایک کہ 22 سالہ برینی کے پاؤں میں موجود ٹیومر کینسر بن چکا تھا جو کہ ان کی جان کے لیے خطرہ بن چکا تھا۔
دوسری خبر نے انہیں ایک امید کی کرن بھی دی، وہ یہ کہ برینی کینسر میں تو مبتلا ہوئیں مگر وہ ماں بننے والی تھیں، اب ان کی ذمے اپنے ساتھ ساتھ ایک اور ننھی جان کی ذمہ داری تھی۔
برسوں سے ماں بننے کی خواہش برینی کی اس طرح پوری ہوئی کہ برینی نے اپنے بچے کو محسوس کیا، اسے گود میں لیا، ایک ماں نے اپنے بچے کی خوشبو کو محسوس کیا اور اسے ڈھیر سارا پیار دیا۔
ماں بیٹے سے اس طرح پیار کر رہی تھی کہ شاید اسے علم ہو گیا تھا اب مجھے جانا ہے۔ جب ہی برینی بیٹے کے دنیا میں آنے کے چند گھنٹوں بعد ہی اس دنیا سے رخصت ہو گئی۔ برینی کو اس بات کا یقین تھا کہ میرے بچے کی بہترین تربیت فیملی والے کریں گے۔
ڈاکٹرز کے مطابق وہ خود بھی حیرت زدہ تھے کہ برینی نے کینسر کو بتائے گئے وقت سے زائد عرصے تک برداشت کر لیا، شاید یہ ایک ماں کی طاقت تھی جو کہ اپنے اندر موجود ایک اور جان کی حفاظت کے لیے برداشت کر رہی تھی۔