فریج کے اوپر والے حصے میں لائٹ کیوں نہیں ہوتی؟ روزمرہ کی عام چیزوں میں چھپے حیرت انگیز راز

image

رات کے اندھیرے میں بھی فریج کھولا جائے تو کوئی پریشانی نہیں ہوتی کیوں کہ اندر موجود لائٹ سے ریفریجریٹر کے اندر روشنی ہوجاتی ہے اور ہر چیز نظر کے سامنے آجاتی ہے۔ البتہ یہ سہولت فریج کے اوپر والے خانے میں نہیں ہوتی۔ ایسا کیوں ہے؟ جبکہ فریزر ایک خاص حصہ ہے اور وہاں جما ہوا سامان نکالنے کے لئے اکثر روشنی کی ضرورت ہوتی ہے تو وہاں بلب کی سہولت کیوں نہیں ہوتی؟

فریزر میں لائٹ کیوں نہیں ہوتی؟

ڈان نیوز کے مطابق فریزر میں لائٹ کی موجودگی نہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ ریفریجریٹر زیادہ استعمال کرتے ہیں لیکن فریزر کم استعمال کرتے ہیں اس لئے فریج بنانے والی کمپنیاں فریزر میں لائٹ لگانے پر دھیان نہیں دیتیں۔

فریزر چھوٹا ہوتا ہے

فریزر میں لائٹ نہ ہونے کی دوسری وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ چونکہ یہ حصہ چھوٹا ہوتا ہے اس لئے سارا سامان نگاہوں کے سامنے پہے ہی موجود ہوتا ہے جبکہ ریفریجریٹر کسی بھی فریج کا بڑا حصہ ہوتا ہے جس میں چیزیں کھونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

بجلی کی بچت

فریزر میں برف زیادہ جمتی ہے اس لئے لائٹ پر بھی زیادہ برف جم سکتی ہے جس کی وجہ سے بروقت صفائی نہ ہو تو فریزر میں لائٹ مدھم پڑ جائے گی اور بجلی بھی زیادہ استعمال ہوگی۔

ڈبل روٹی کا پہلا حصہ گہرے رنگ کا کیوں ہوتا ہے؟

ڈبل روٹی ایک لوف کی صورت میں بیک کی جاتی ہے اس لیے اس کا اوپری حصہ براہ راست تیز درجہ حرارت کی وجہ سے زیادہ پک جاتا ہے اور گہرے براؤن رنگ کا ہوجاتا ہے۔ کچھ لوگوں کو یہ حصہ بالکل پسند نہیں ہوتا لیکن کچھ لوگوں کو خاص طور پر ڈبل روٹی کا یہی حصہ مرغوب ہوتا ہے

بیسن میں سوراخ کیوں ہوتا ہے؟

بیسن میں منہ دھوتے ہوئے آپ نے ایک سوراخ دیکھا ہوگا جو بظاہر ہمارے کسی کام کا نہیں۔ لیکن یہ چھوٹا سا سوراخ ایک تو بیسن سے اضافی پانی خارج کرنے میں مدد دیتا ہے اور دوسرا اس سوراخ سے ہوا بھی گزرتی ہے جس سے بیسن میں ناگوار بو نہیں ٹھہرتی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US