اب سے کچھ عرصہ پہلے گرمیوں میں اے سی تو ہوتے تھے لیکن وہ قدرے بھاری بھرکم ہوتے تھے۔ ان ونڈو اے سی کی جگہ اسپلٹ نے لے لی جو دیوار پر جگہ بھی کم گھیرتے ہیں اور خوبصورت بھی لگتے ہیں۔ لیکن ان کی قیمت آسمان سے باتیں کرتی ہے۔ اس لئے آج ہم آپ کو ونڈو انورٹر اے سی کے بارے میں بتائیں گے جو اسپلٹ سے آدھی قیمت میں ملتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ بجلی کی بچت کر کے کمرہ ٹھنڈا رکھتے ہیں۔
بجلی کی بچت کرتا ہے
جاپانی ونڈو اے سی کا ہول سیل میں کاروبار کرنے والے ایک شخص نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں بتایا کہ اگر ان ونڈو انورٹر اے سی کو روزانہ 12 گھنٹے چلایا جائے تو ماہانہ 4500 بل آئے گا۔ اگر اے سی زیادہ چلایا جائے تو بل زیادہ اور کم چلایا جائے تو بل بھی کم آئے گا۔
اسپلٹ بمقابلہ ونڈو اے سی
اسپلٹ کے مقابلے میں ونڈو اے سی کے بارے میں بات کرتے ہوئے دکان دار کا کہنا تھا کہ اسپلٹ میں والو ہوتا ہے جس میں اکثر گیس کے لیک ہونے کا خدشہ ہوتا ہے جبکہ ان ونڈو اے سی میں گیس سیل ہوتی ہے البتہ جاپانی ونڈو انورٹر اے سی میں گیس کی کوئی وارنٹی نہیں ہوتی صرف کمپریسر کی ایک سال کی وارنٹی دی جاتی ہے۔
قیمتیں انتہائی کم
جاپانی ونڈو اے کی قیمتیں مختلف دکانوں پر مختلف ہیں البتہ ان کی کم سے کم قیمت 40 ہزار سے شروع ہوتی ہے۔ جس وی لاگ کا ذکر ہم کررہے ہیں اس میں ان اے سی کی قیمت 42 ہزار سے شروع ہورہی ہیں۔ یہ اے سی وی لاگ میں بتائے گئے دکان کے پتے سے آن لائن بھی منگوائے جاسکتے ہیں اس کے علاوہ الیکٹرانک کی بڑی دکانوں پر بھی یہ موجود ہوتے ہیں