ن لیگ والوں نے برطانوی پولیس کو بھی بریانی کھلا دی، ویڈیو وائرل

image

سوشل میڈیا پر سیاسی گرما گرمی سے متعلق ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں جو کہ دلچسپی کا باعث بن رہی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

لندن میں برطانوی پولیس کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں اہلکار بریانی کے ڈبوں سے چکن لیگ پیس کے مزے اڑا رہے ہیں، ساتھ ہی ساتھ سیاسی کارکنان کی جانب سے احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔

ن لیگ کے کارکنان کی جانب سے لندن میں جمائما خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا جا رہا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا جا رہا ہے۔

اس سب میں دلچسپ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب سوشل میڈیا پر صحافی معید پیرزادہ کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی اور لکھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے برطانوی پولیس کو بھی بریانی کا دیوانہ بنا دیا ہے۔

عام طور پر جلسے جلوسوں میں بریانی کے ڈبے ضرور دیے جاتے ہیں لیکن یہ صورتحال تو پاکستان میں نظر آتی ہے۔ مگر سیاسی گرما گرمی میں اب یہی صورتحال برطانیہ میں بھی دکھائی دے رہی ہے۔ بریانی کھاتے کھاتے پولیس یہ بھول گئی کہ ہم اسی سیاسی جماعت کے خلاف سیکیورٹی کے لیے معمور تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US