عمران خان کے پرانے ساتھی اور ترین گروپ کے عون چوہدری کو حکومت نے کونسی اہم ذمہ داری دے دی؟ نئی وفاقی کابینہ نے بھی حلف اٹھا لیا

image

ترین گروپ کے مرکزی رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے عون چوہدری کو شہباز حکومت کی جانب سے اہم ذمہ داری سونپ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری کو وزیراعظم کا مشیر لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کی سمری کابینہ ڈویژن نے تیار کرلی ہے۔

کابینہ ڈیویژن کی جاری کردہ سمری کے مطابق وزیراعظم آئین کے آٹیکل 93 (1) کے تحت 5 مشیر تعینات کرنے کے مجاز ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ٹیم نے ن لیگ اور اتحادیوں پر مشتمل 34 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف اٹھانے والوں میں ن لیگ کے 14، پیپلز پارٹی کے 9، جے یو آئی کے 4، ایم کیو ایم کے 2 ارکان کے علاوہ ق لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کے ارکان بھی شامل ہیں۔

خیال رہے حلف برداری کی تقریب میں قمر زمان کائرہ، عون چوہدری، مفتاح اسماعیل اور انجینئر امیر مقام نے مشیر کی حیثیت سے آج حلف اُٹھایا ہے۔

یہ یاد رہے کہ عون چوہدری پاکستان کی معروف شخصیت نور بخاری کے خاوند ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US