کسی نے دیا لاکھوں کا ہار تو کسی نے دیا پریشر ککر۔۔ رنبیر اور عالیہ کو شادی میں مشہور شخصیات نے کون سے مہنگے تحفے دیے؟

image

شادیوں میں دوست احباب اپنی استطاعت کے مطابق تحفے تو دیتے ہی ہیں اور جب بات ہو مشہور شخصیات اور شوبز کی شادیوں کی تو تحفوں کی قیمت بھی اتنی ہی بڑھ جاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا گزشتہ ہفتے ہونے والی عالیہ اور رنبیر کی شادی میں۔ دلہا دلہن دونوں ہی کامیاب اداکار ہیں اور ان کے دوست احباب بھی تو تحائف کی مالیت بھی لاکھوں میں تھی۔ آئیے جانتے ہیں بالی وڈ کی اس مہنگی ترین شادی میں دینے والوں نے کیا کیا تحائف دیے۔

14 لاکھ کا بریسیلیٹ

اگرچہ بالی وڈ میں داخل ہوتے ہی رنبیر کپور اور کترینہ کی دوستی کے خوب چرچے ہوئے بلکہ یہاں تک کہا گیا کہ بہت جلد دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے مگر ہوا اس کے برعکس اور کترینہ نے وکی کوشل سے شادی کرلی اور رنبیر کپور کی شادی ہوئی تو ان کی دلہن کو دیا پلاٹینم کا بریسلیٹ جس کی قیمت 14 لاکھ ہے

پریشر ککر

اسی طرح بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ نے بھی دلہن عالیہ کو تحفہ دیا۔ دراصل بھارتی نے ایک شو میں آئی رنبیر کی والدہ نیتو سنگھ کو خوبصورت کاغذ میں لپٹا ایک تحفہ دیا اور جب نیتو نے اسے کھولا تو اس میں سے ایک پریشر ککر برآمد ہوا۔ نیتو نے بھارتی کو شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ “میں یہ ککر اپنی بہو رانی عالیہ کو دوں گی یہ اسے کچن میں بہت کام آئے گا“

دیپیکا نے دلہا دلہن کو کیا تحفہ دیا؟

اسی طرح رنبیر کی ایک اور دوست دیپیکا بھی تھیں جو عالیہ کی بھی سہیلی ہیں۔ دیپیکا نے عالیہ اور رنبیر دونوں کو 15 لاکھ کی گھڑیاں بھیجیں۔

ہیروں کا ہار

کہتے ہیں ہیرا خواتین کا بہترین دوست ہوتا ہے شاید یہی سوچ کر پریانکا چوپڑا نے شادی کے موقع پر عالیہ کو ہیروں کا ہار تحفے میں دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس ہار کی قیمت 9 لاکھ ہے۔

4 لاکھ کی سینڈلز

عالیہ بھٹ کے بچپن کے دوست ورون دھون نے شادی کے موقع پر اپنی دوست عالیہ کو “گوشی“ برانڈ کے سینڈلز بطور تحفہ دیے۔ ان سینڈلز کی قیمت 4 لاکھ ہے۔

لگژری بیگ

اسی طرح سدھارتھ ملہوترا نے بھی عالیہ کو 3 لاکھ کا لگژری بیگ دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US