پوتی نے دادی کے کپڑے پہن لیے ۔۔ بلقیس ایدھی کی پوتی کون ہیں اور اس وقت کیا کر رہی ہیں؟

image

عبدالستار ایدھی کے گھرانے نے جہاں دنیا بھر میں اپنے سماجی کاموں کی وجہ سے توجہ حاصل کی وہیں انسانی فلاح و بہبود کے کاموں میں بھی ایک نئی راہ ہموار کی ہے۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مرحوم ایدھی صاحب کی پوتی کے بارے میں بتائیں گے۔

ایدھی کا گھرانہ عبدالستار ایدھی جیسا نہ ہوا، ایسا کیسے ممکن ہے۔ مرحومہ اہلیہ بلقیس ایدھی اور بیٹے فیصلہ ایدھی نے والد عبدالستار ایدھی کی وفات کے بعد تمام تر ذمہ داریاں سنبھالی ہوئی تھیں۔

مگر والدہ بلقیس ایدھی کی وفات کے بعد اب فیصل ایدھی بھی تنہا ہو گئے ہیں، لیکن شاید فلاح و بہبود اور انسانی ہمدردی ایدھی کے گھرانے کے خون میں شامل ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اب فیصل ایدھی کی بیٹی اور عبدالستار ایدھی کی پوتی رابعہ ایدھی نے بھی والد کو سپورٹ کرنے اور دادا، دادی کے مشن کو آگے لے کر چلنے کا اعادہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر کافی وائرل ہے جس میں فیصل ایدھی اور بیٹی رابعہ ایدھی موجود ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپلوڈ پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ پوتی رابعہ ایدھی نے دادی کے کپڑے پہن کر ان کے مشن کو آگے لے کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عقب میں دادا کی تصویر، اور والد کی شفقت کے سائے میں رابعہ دادی کی پرچھائی بننے کا اعادہ کیے ہوئے ہیں۔

یہ بات بھی بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ رابعہ ایدھی ایک ڈاکٹر ہیں اور اپنے پیشے میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں۔ وہ اس سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US