اولڈ ہوم میں رہنے والے بوڑھے افراد بھی کسی کے ماں باپ ہوتے ہیں یا اگر ان کا کوئی نہ ہو تو بھی اس عمر تک پہنچنے کے بعد انھیں کسی کے پیار اور سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔ شاید یہی سوچ ہوگی منال خان کی جنھوں نے رمضان کے مبارک مہینے میں اولڈ ہوم کا رخ کیا۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منال خان سادہ لباس میں سر پر دوپٹہ اوڑھے ہیں اور نگرانی میں سب کام کروا رہی ہیں۔
منال خان کے ساتھ ان کے ایک بھائی اور شوہر احسن خان بھی موجود ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ منال نے ان کے ساتھ ہی اولڈ ہوم کا رخ کیا۔
منال خان جس اولڈ ہوم گئیں تھیں اس کا نام گل شیلٹر ہے۔ منال خان کے ساتھ موجود ان کے شوہر احسن خان اور بھائی نے نہ صرف اولڈ ہوم میں موجود بزرگ خواتین کے ساتھ افطار کیا بلکہ عید کے لئے مہنگے ترین برانڈ "Sheep" کے کپڑے بھی انھیں دہے جس سے بزرگ خواتین کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے۔