حاضر دماغی بھی اللہ کی ایک بڑی نعمت ہے۔ دماغ تو سب کا ایک جیسا ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ اسی دماغ کو بروقت استعمال کرکے خود کو دوسروں سے نمایاں کرجاتے ہیں اور اکثر تو اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کا بھلا بھی کرجاتے ہیں۔ ایسا ہی واقعہ پیش آیا برازیل میں جہاں دو لوگوں نے حاضر دماغی سے کام لے کر مسافروں سے بھرے جہاز کو تباہ ہونے سے بچا لیا۔
واقعہ کچھ یوں ہے کہ برازیل میں جورڈاؤ نامی شہر سے برانکو جانے والی فلائٹ میں دوران پرواز جہاز کا دروازہ کھل گیا جس سے ہوا تیزی سے اندر جانے لگی۔ اس منظر کو دیکھ کر لوگوں کے حواس جاتے رہے اور وہ گھبرا گئے لیکن اسی وقت دو افراد نے حاضر دماغی سے کام لیا اور فوراً دروازہ پوری قوت سے بند کردیا۔ یہ دونوں افراد اس وقت تک کھڑے رہے جب تک جہاز بحفاظت لینڈ نہیں کرگیا۔ جہاز میں اس وقت تقریباً 20 افراد موجود تھے اور خوش قسمتی سے سب بچ گئے۔