ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی انتقال کر گئے

image

پاکستان کی بڑی سیاسی شخصیت اور رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی جہاں فانی سے رخصت ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کےسینئیر رہنما و رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی انتقال کرگئے۔

اقبال محمدعلی 2018 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 240 سے رکن منتخب ہوئے تھے۔

ترجمان ایم کیوایم کے مطابق اقبال محمد علی کافی عرصے سے بیمار تھے اور گذشتہ کئی دنوں سے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow