چپل نیلام کریں تو اربوں کی بک جائے گی ۔۔ رہنما عالیہ حمزہ نے لوگوں کے عمران خان کی نیلامی کی چیزوں کو خریدنے سے متعلق انکشاف کردیا

image

اس وقت پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان وہ واحد سیاسی شخصیت ہیں جن پر عوام کی نظریں اس وقت جمی ہوئی ہیں اور اُنہیں انتظار رہتا ہے کہ اگلے جلسے میں خطاب میں کیا سرپرائز دینے والے ہیں۔

عمران خان کے سپورٹر کی طرح ان کے پارٹی کارکن بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہیں رہتے۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے اپنے لیڈر کے بارے میں کیا کہا، جانتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اگر اپنی پشاوری چپل کی نیلامی کریں تو عوام اس پر اربوں روپے نچھاور کرنے کو تیار ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ بات ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہی۔ عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان اپنے گھر کی چھوٹی سے چھوٹی کوئی چیز بھی لا کر فروخت کے لیے دیں تو عوام اس پر کروڑوں روپے نچھاور کر دے گی، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے امپورٹڈ حکومت کے نام سے ایک ویب سائٹ بنائی جہاں 24 گھنٹے میں اوورسیز پاکستانیوں نے ایک ارب روپے سے زائد کے فنڈز جمع کروا دیئے۔

سیاسی رہنما عالیہ حمزہ نے عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا لیڈر ہماری سوچ سے بھی زیادہ بہادر نکلا ہے۔ عمران خان نے پاکستان کی خودداری، عزت، سالمیت کا بوجھ اکیلے انہوں نے اپنے کندھوں پر اٹھا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US