میں پڑھا لکھا نہیں ہوں، مجھے فون استعمال کرنا نہیں آتا ۔۔ کم سن بچے کی باپ کے ساتھ گھر گھر آرڈر ڈیلیور کرنے کی کہانی

image

والدین اپنے بچوں کو تربیت کے بعد اگر سب سے بڑا کوئی تحفہ دیتے ہیں تو وہ تعلیم ہے۔ تعلیم ان کو دنیا میں بھی کامیاب بناتی ہے اور آخرت میں بھی۔ بچوں کی تعلیم والدین کے لیے بھی قابلِ فخر ثابت ہوتی ہے۔ دنیا بھر میں ایسے بہت سے والدین ہیں جو خود تو پڑھے لکھے نہیں ہیں، مگر ان کے بچے تعلیم یافتہ ہیں اور معاشرے میں مہذب فرد کی حیثیت سے زندگی گزارتے ہیں۔

ایسی ہی ایک کہانی ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جو ایک محنتی باپ بیٹے کی ہے، جہاں باپ پڑھا لکھا نہیں ہے، لیکن وہ اپنے بیٹے کی مدد سے نجی کمپنی کی جانب سے مختلف فوڈ آرڈر ڈیلیور کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک شخص کی جانب سے ان باپ بیٹوں کی تصویر شیئر کی گئی، جس پر انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ:

'' گلستان جوہر میں پرائیوٹ فوڈ ڈیلیوری کمپنی کا رائڈر جا رہا ہے اور اسکے پیچھے ایک کمسن بچہ ہاتھ میں فون لئے اس سے باتیں کر رہا تھا ۔ کسی نے پوچھا کہ "یہ بچہ کون ہے؟" رائڈر نے جواب دیا کہ: میرا بیٹا ہے، میں پڑھا لکھا نہیں ہوں، مجھے سمارٹ فون استعمال کرنا نہیں آتا میرا بچہ روز میرے ساتھ میری مدد کرتا ہے ۔ ''

یہ باپ بیٹے کتنی محنت سے حلال روزی کماتے ہیں۔ بحیثیتِ قوم ہمیں ان کو سلام پیش کرنا چاہیے کیونکہ یہ ان کروڑوں بھکاریوں سے بہتر ہیں جو در در پڑے رہتے ہیں، ہاتھ پاؤں سلامت ہونے کے باوجود بھی مانگنے سے غرض رکھتے ہیں، مگر محنت کرکے حلال روزی کمانا پسند نہیں کرتے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US