10 کلو آٹا صرف 400 میں ملے گا۔۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رمضان میں عوام کے لئے آٹے کے علاوہ کون سی چیزیں سستی کردیں؟

image

وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو رمضان میں ریلیف دینے کے لئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چیزیں سستی کرنے کا حکم دے دیا ہے جس کے بعد چینی کی قیمت 15 روپے فی کلو کم کردی گئی ہے۔

چینی کی قیمت بھی کم کردی

آٹے کے 10 کلو کے تھیلے پر 75 روپے کی کمی کے بعد اب دس کلو کا تھیلا صرف 400 میں ملے گا اور 20 کلو کا تھیلا 800 کا ملے گا جبکہ چینی بھی 75 روپے فی کلو کے حساب سے ملے گی۔

شناختی کارڈ لانا ضروری ہے

حکومتی ترجمان کے مطابق کم قیمت میں اشیائے خوردونوش خریدنے کے لئے ضروری ہے کہ صارفین اپنے شناختی کارڈ کے ساتھ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US