اچانک پیسوں کے لیے فون آیا اور ۔۔ کراچی سے اغوا ہونے والی 14 سالہ بچی کے والد کو تاوان کی کال ملنے کا انکشاف

image

کراچی کے علاقے سٹار گیٹ کے رہائشی علی کی بیٹی اپنے گھر کے باہر کچرا پھینکنے گئی تھی، کچرے کے 3 شاپر تھے اس بچی نے 2 شاپر تو پھینک دیے، لیکن تیسرا شاپر لینے کے لئے وہ واپس گھر نہ آئی، بچی 3 دن سے لا پتہ ہے اس کا کوئی سراغ نہ ملا۔

والدین نے بیٹی کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر بھی کٹوا رکھی ہے، لیکن 72 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی کوئی کارروائی نہ کی جاسکی۔ اب تک بچی کا کچھ پتہ نہیں چلا۔

والدین غم سے نڈھال ہیں۔ 2 روز سے سوشل میڈیا پر دعا زہرہ کے نام کی پوسٹ شیئر کی جا رہی ہیں۔ آج صبح یہ والدین سحری میں جے ڈی سی پہنچے جہاں دنیا کی سب سے بڑی سحری کروائی جاتی ہے۔ ویڈیو میں والدین نے رو رو کر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ہماری بچی ہمیں زندہ سلامت واپس دلوادیں، ہماری مدد کریں۔

ان کی اس ویڈیو کو لوگ تیزی سے شیئر کر رہے ہیں تاکہ بچی کو ڈھونڈنے کے لیے کارروائی کی جائے اور بچی زندہ سلامت والدین کے پاس واپس آ جائے۔ بچی کے والدین ویڈیو میں بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ جہاں ہم رہتے ہیں وہاں سب کے گھروں میں کیمرے لگے ہوئے ہیں، لیکن کوئی بھی کیمرا ریکارڈنگ دینے کے لیے تیار نہیں ہے، ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ بچی غائب ہو جائے اور کیمرے میں ریکارڈ ہی نہ ہو۔

پولیس کی جانب سے تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ 14 سالہ بچی کے والد کو تاوان کی کال موصول ہوئی تھی۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی ٹیم کی جانب سے لاپتہ بچی کے والد سے رابطہ کیا گیا تھا، والد کا کہنا تھا کہ مجھے دو نمبرز سے کالز موصول ہوئی ہیں۔

ایک کال واٹس ایپ پر کی گئی جبکہ دوسری کال موبائل نمبر سے کی گئی تھی۔ والد نے دونوں نمبرز کی تفصیلات پولیس سے شیئر کی ہیں، جبکہ والد نے بتایا کہ میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، جبکہ بیٹی ڈیڑھ سال سے اسکول بھی نہیں گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US