"الحمدللہ یہ ایک بہترین سفر ہے ہم اللہ کے گھر جارہے ہیں"
یہ الفاظ ہیں معروف اداکارہ یشما گل کے جنھوں نے حال میں عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔ یشما گل کا دینی سفر کافی متاثر کن ہے۔ مسلمان ہونے کے باوجود ایک وقت یشما کی زندگی میں ایسا آیا جب ان کا ایمان کمزور پڑ گیا اور وہ ملحد ہوگئیں جس کے بعد ان کی ملاقات ایک لڑکی وردہ سے ہوئی جس نے یشما کا ایمان اللہ پر دوبارہ پکا ہونے میں مدد کی۔ یشما کا کہنا ہے کہ جب انسان نماز سے دور ہوجاتا ہے تو اس کا ایمان کمزور ہونے لگتا ہے ایسا ہی کچھ ان کے ساتھ ہوا۔ اب یشما دل سے اسلام قبول کرچکی ہیں اور اس سال رمضان کے مبارک مہینے میں عمرہ کی سعادت بھی حاصل کررہی ہیں۔ ویڈیو دیکھیے
ثناء خان اور مفتی انس
بھارت کی اداکارہ ثناء خان بھی ایسی شخصیت ہیں جو اپنی پرانی زندگی میں کامیاب ہونے کے باوجود ہمیشہ بے چینی کا شکار رہتی تھیں پھر ان کی ملاقات مفتی انس سے ہوئی جنھوں نے ثناء کو دین کی جانب راغب بھی کیا اور ان کو شادی کی پیشکش بھی کی۔ ثناء اب مفتی انس کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔ کئی بار عمرہ کی سعادت حاصل کرلینے والی ثناء اس وقت بھی اللہ کے دربار میں موجود ہیں۔
گوہر خان اور زید درباری
گوہر خان بھارتی اداکارہ ہیں گزشتہ سال انھوں نے زید دربار نامی شخص سے شادی کی۔ اس سال گوہر خان نے بھی اپنے شوہر کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے۔ گوہر عبایا اور حجاب کے ساتھ اتنی سادہ اور پیاری لگ رہی ہیں کہ ان کے مداح بھی حیران ہو رہے ہیں۔ گوہر کے فینز کا کہنا ہے کہ وہ اس روپ میں پہلے سے زیادہ اچھی لگ رہی ہیں۔