اگر آپ بھی افطار میں کیچپ لازمی کھاتے ہیں تو ٹہریں۔۔ ایک بار اس کے کھانے سے جسم میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں بھی پڑھ لیں

image

پکوڑے ہوں یا رول، سموسے، افطار میں ہر تلی ہوئی چیز کیچپ کے بغیر ادھوری محسوس ہوتی ہے۔ خاص طور پر بچے تو کیچپ کے دیوانے ہوتے ہیں۔ بظاہر ایک عام سے پھل ٹماٹر سے بنا ہوا یہ کیچپ لذیذ تو لگتا ہے لیکن اس کو بنانے میں مختلف اشیاء کی ملاوٹ اسے صحت کے لئے نقصان دہ بھی بنا دیتی ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں کیچپ سے صحت کو کیا نقصانات ہو سکتے ہیں تاکہ آپ بھی بروقت اس کو کھانے کی عادت ترک کر سکیں۔

پھل سے بننے والا کیچپ نقصان دہ کیوں ہوتا ہے؟

اگر ٹوماٹو کیچپ میں شامل اجزاء کو غور سے پڑھا جائے تو یہ بات خود ہی سامنے آجائے گی کہ یہ ہماری صحت کے لئے نقصان دہ کیوں بن جاتا ہے۔ پہلے تو کیچپ بنانے کے لئے ٹماٹر کو اس حد تک پکایا جاتا ہے کہ اس کے منرلز اور تمام خواص ضائع ہوجاتے ہیں اس وجہ سے اس پھل کے فائدوں سے ہم محروم ہوجاتے ہیں۔ دوسری بات کہ اس کو ذائقہ دار بنانے کے لئے بہت زیادہ شکر استعمال کی جاتی ہے۔

موٹاپا اور ذیابیطس

کیچپ میں موجود ہائی فرکٹوز سیرپ اور کارن سیرپ وہ اجزاء ہیں جو سافٹ ڈرنکس میں بھی موجود ہوتے ہیں اور موٹاپے اور ذیابیطس کا باعث بنتے ہیں۔ بہتر ہے کہ کیچپ کے بجائے گھر کی سادہ چٹنیاں اور رائتے کا اہتمام کیا جائے تا کہ افطار کے فوراً بعد پیٹ کو نقصان دہ اشیاء سے بھرنے کے بجائے قدرتی غذا لی جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US