سوشل میڈیا پر ایسی کئی خبریں موجود ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کرلیتی ہیں جو کہ حیرت انگیز بھی ہوتی ہیں اور دلچسپ بھی۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
بنوں کے گلزار خان:
بنوں کے 57 سالہ رہائشی گلزار خان کا گھرانہ صوبے سمیت پورے پاکستان میں سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ گلزار خان نے تین شادیاں کی ہیں جس سے ان کے 38 بچے ہیں۔
گلزار خان کے 38 بچوں کے نام بھی کچھ اس طرح منفرد اور دلچسپ ہیں کہ وہ انہیں باآسانی پکارتے ہیں مگر پھر مشکل ہو ہی جاتی ہے۔
گلزار خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خدا نے پوری دنیا اور اس میں بسنے والے انسانوں کو پیدا کیا ہے، تو میں کیوں بچوں کے پیدائش کے قدرتی طریقے کو روکوں؟'
گلزار خان کے کُل 15 بہن بھائی ہیں، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
مستان خان وزیر:
مستان خان وزیر بھی گلزار خان کے بھائی ہیں، جو کہ خود تین شادیاں کر چکے ہیں۔ بڑی مونچھیں، سفید کپڑے اور سر پر موجود پگڑی ان کے قبائلی ہونے کی نشانی ہے۔
70 سالہ مستان خان کی 22 بچوں کے والد ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں اپنے پوتے پوتیوں کی تعداد بھی یاد نہیں ہے۔
شمالی وزیرستان میں شہرت پانے والے مستان خان وزیر کسی سلیبریٹی سے کم نہیں لگتے ہیں۔ ٹرک آرٹ میں سجی ان کی جیپ بھی کسی ٹرک کی طرح معلوم ہوتی ہے۔
کوئٹہ کے جان محمد:
بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے جان محمد بھی 38 بچوں کے والد ہیں۔ لیکن ان کی دلچسپ بات یہ ہے کہ جان محمد اب تین شادیوں کے بعد چوتھی شادی کے ذریعے بچوں کی سنچری مکمل کرنا چاہتے ہیں۔
جان محمد کے مطابق 'جتنے مسلمان پیدا ہوں گے، اتنا ہی ان کے دشمن ان سے خوف زدہ ہوں گے، مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرنے چاہئیں'۔