ڈانس کرنے کے لیے بالکل راضی نہ ہوئے ۔۔ عمران خان کی جوانی کی ایک پرانی ویڈیو جس میں وہ ڈانس کرنے سے انکار کر دیتے ہیں

image

سابق وزیراعظم عمران خان کی سوشل میڈیا پر دلچسپ پرانی ویڈیو کلپ مشہور ہورہی ہے جو آج سے قبل شاید کسی نے نہیں دیکھی ہوگی۔

ویڈیو میں دیکھا جاتا ہے کہ عمران خان کسی تقریب میں موجود ہیں جہاں ان کے ساتھ دیگر شوبز سے وابستہ شخصیات بھی موجود کھڑی دکھائی دے رہی ہیں۔

خان صاحب کو سیاہ رنگ کے تھری پیس سوٹ میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو غور سے دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ عمران خان کے ساتھ بھارتی فلموں کے انجہانی اداکار ونود کھنہ بھی موجود ہیں جو عمران خان کا ہاتھ پکڑ کر انہیں زبردستی رقص کرواتے ہیں لیکن وہ اتنا شرماتے ہیں کہ ڈانس کرنے سے ہی انکار کر دیتے ہیں۔

خصوصی تقریب میں پاکستان کی مشہور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا کلام بھی چلتا سنائی دے رہا ہوتا ہے۔

عمران خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جسے 17 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور ساتھ ہی اس ویڈیو پر پسندیدگی کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US