تیز رفتار گاڑی سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق

image

ٹریفک حادثات کی شرح دن بہ دن ملک بھر میں بڑھتی جا رہی ہے۔ جس کی ایک بڑی وجہ تیز رفتاری ہے۔ آج صبح 6 بج کر 10 منٹ پر ایم تھری موٹروے پر ایک خطرناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار گاڑی سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سٹی 42 نیوز کے مطابق گاڑی لاہور سے ملتان کی طرف جا رہی تھی، موٹروے سنسان تھی، دور دور تک کوئی نہ تھا، لیکن صرف ایک خراب ٹرک موٹروے پر کھڑا ہوا تھا۔ گاڑی کی رفتار بھی تیز تھی اور اچانک بریک فیل ہوگئے جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں شاعر سید حیدر رضوی، یاسر جعفری اور انکا شاگرد عدنان جعفری اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔ شاعر حیدر رضوی کے انتقال کی خبر فیس بُک پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے۔ ان کے چاہنے والے ان کی مغفرت کی دعائیں کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US