جسم کی چربی پگھلائیں اور پتلے نظر آئیں۔۔ ڈاکٹر شائستہ اپنے کلینک میں وزن کم کرنے کے لئے انجیکشن کے ذریعے کون سا طریقہ استعمال کررہی ہیں؟

image

وزن کی زیادتی جہاں کچھ لوگوں کے اعتماد میں کمی کا سبب بنتی ہے وہیں اس سے بہت زیادہ بیماریاں بھی پیدا ہوتی ہیں۔ وزن زیادہ ہونا ہر عمر اور ہر جنس کے افراد کے لئے خطرناک ہے اس لئے کوشش کرنی چاہئے کہ انسان کا جسم اس کی عمر کے لحاظ سے مناسب وزن کا حامل ہو۔ آج کل سوشل میڈیا پر وزن کم کرنے والے انجیکشنز کے بہت چرچے ہیں۔ حال ہی میں ڈاکٹر شائستہ نے بھی اپنے کلینک میں ویٹ لاس انجیکشنز متعارف کروائے ہیں۔

اگرچہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے ابھی تک ان انجیکشنز کے حوالے سے تفصیلی بیان نہیں دیا لیکن چند دن پہلے نادیہ خان کے وی لاگ میں آئے ہوئے مشہور آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر زبیر مرزا نے ویٹ لاس انجیکشن کے بارے میں چند باتیں بتائیں جو ہم اپنے قارئین کی معلومات کے لئے یہاں بیان کر رہے ہیں۔

6 ہفتوں میں 10 کلو وزن کم ہوسکتا ہے

ڈاکٹر زبیر مرزا کہتے ہیں کہ "یہ انجیکشنز صرف 6 ہفتوں میں 10 سے 12 کلو وزن گھٹا سکتے ہیں۔ میرے پاس ایسی بہت سی اداکارائیں آتی ہیں جنھیں جلد سے جلد وزن کم کرنا ہوتا ہے اور ایسی لڑکیاں بھی آتی ہیں جن کی چند دنوں میں شادی ہونے والی ہوتی ہے پھر میں انھیں یہ انجیکشنز استعمال کراتا ہوں"

ویٹ لاس انجیکشنز کیسے کام کرتے ہیں

یہ انجیکشنز HUMAN CHORIONIC GONADOTROPIN یعنی HCG کہلاتے ہیں اور یہ جسم میں موجود چربی کو پگھلا دیتے ہیں جس سے تیزی سے وزن کم ہوتا ہے۔ ڈاکٹر زبیر کے مطابق چربی چونکہ پگھل کر استعمال ہونے لگتی ہے اس لیے جسم کو طاقت ملتی رہتی ہے اور بھوک محسوس نہیں ہوتی۔

40 دن مخصوص ڈائٹ

البتہ HUMAN CHORIONIC GONADOTROPIN کے ساتھ اس کی ڈائٹ بھی کرنی پڑتی ہے جس میں 40 دن تک بغیر تیل کے کھانا کھانا ضروری ہے اگرچہ اس کا پورا چارٹ بھی ملتا ہے جس میں ہر 3 گھنٹے بعد بتائ گئی غذائیں کھانی ہوتی ہیں۔

انجیکشنز کے مضر اثرات

جہاں تک سوال اس کے مضر اثرات کا ہے تو ان انجیکشنز سے تھکن، لو بلڈ پریشر، الٹی اور قبض جیسی شکایات ہوسکتی ہیں لیکن یہ ضروری ہے کہ انجیکشنز کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے سے کیا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US