جن لوگوں کو جیل میں ہونا تھا وہ وزیراعظم بن گئے ۔۔ اگلا جلسہ کہاں ہوگا اور کون سا نیا اعلان کیا گیا؟

image

پشاور، کراچی جلسے کے بعد آج لاہور جلسے میں بھی عمران خان کافی پُر جوش دکھائی دیے، لیکن آج کے جلسے کی ایک اہم بات یہ بھی تھی کہ عمران خان اس جلسے میں ایک نئی جدوجہد کا آغاز کرنے والے ہیں۔

لاہور جلسے میں سابق وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ وہ کسی صورت اس امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے، خان صاحب کا کہنا تھا کہ غلاموں اور کرپشن زدہ لوگوں کی حکومت کبھی قبول نہیں کروں گا۔

ساتھ ہی ساتھ خان صاحب نے اگلے جلسے کا بھی اعلان کر دیا اور کہا کہ اگلا جلسہ اسلام آباد میں ہونے جا رہا ہے، جبکہ فوری الیکشن کا مطالبہ بھی کیا۔

دوسری جانب عمران خان نے توشہ خانہ الزامات سے متعلق بھی واضح کر دیا، کہا کہ ہمارے دور میں توشہ خانہ سے 50 فیصد رقم دے کر تحفہ خریدا جا سکتا تھا، جبکہ اس سے پہلے کے دور میں صرف 15 فیصد رقم دے کر خریدتے تھے۔

خان صاحب نے واضح کیا کہ توشہ خانہ کے پیسوں سے خود سڑک بنوائی، ہماری حکومت نے ایک پیسہ بھی نہیں لیا۔ زرداری پر کیسز تھے میں نے کیسز آگے لے کر چلنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا، جن لوگوں کو جیل میں ہونا تھا وہ وزیراعظم بن گئے۔.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US