گرمی شروع ہوتے ہی ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ بھی بڑھ جاتی ہے جو خاص طور پر رمضان کے مہینے میں بہت گراں گزرتی ہے۔ بجلی کی بار بار تعطلی کا شکار صرف عام شہری ہی نہیں بلکہ پاکستان بھر کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے سربراہ توصیف فاروقی اور ان کی بیگم بھی اس مسئلے سے سخت پریشان ہیں۔
اسی وجہ سے چئیر مین نیپرا نے سی ای او آئیسکو کی سرزنش کرتے ہوئے اپنے گھر کا حوالہ دے کر کہا کہ “میری بیوی بھی کہتی ہے ہمارے گھر 8 بار بجلی گئی، جب نیپرا کے چئیر مین کے ہوتے ہوئے آپ کا یہ حال ہے تو باقی شہریوں کا کیا ہوتا ہوگا“
چئیر مین نیپرا توصیف فاروقی کی اہلیہ کا نام ارم ہے اور ان کی دو صاحبزادیاں لائبہ اور الوینا ہیں۔ توصیف فاروقی نے کہا ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لائسنز کی تجدید کے لئے ان کے پچھلے 5 سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اس لئے تمام کمپنیاں اپنی 5 سالہ کارکردگی پر مبنی رپورٹ نیپرا کو ارسال کریں۔