چیف جسٹس صاحب میری بیٹی کے لیے بھی رات کے 12 بجے عدالت لگائیں ۔۔ دعا زہرہ کاظمی کو کس نے اغواء کیا؟ والد نے سپریم کورٹ سے اپیل کر دی

image

سوشل میڈیا پر آج کل دُعا زہرہ کاظمی کے بارے میں کئی خبریں موجود ہیں، کراچی کے علاقے فائیو اسٹار سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ بچی دعا زہرہ کاظمی کو آج چھٹا روز ہے مگر تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔

دعا زہرہ کے والدین کی آنکھوں کے آنسوں اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ بیٹی کی گمشدگی سے گھرانہ تشویش میں متبلا ہے ہی ساتھ ہی ساتھ زندگی جیسے رُک سی گئی ہو۔

والدین نے سندھ پولیس سمیت ہر ادارے اور حکومت وقت سے بیٹی کی باحفاظت بازیابی کے لیے التجا کی ہے، والد کا چیف جسٹس سے اپیل میں کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحب، آپ نے رات کے اندھیرے میں عدالت کھول لی تھی۔ میری بیٹی بھی پاکستانی ہے، اس کا بھی سو موٹو لیں، رات کے 12 بجے عدالت لگائیں اور میری بیٹی کو بازیاب کرائیں۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ 14 سالہ دعا اپنی مرضی سے گھر سے گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ دعا خود سوزوکی میں بیٹھ کر جا رہی ہیں، جب یہی فوٹیج والدین کو دکھائی گئی تو والد نے اس لڑکی کو دعا ماننے سے انکار کر دیا، البتہ پڑوسیوں نے دعا کو پہچان لیا۔

پولیس تحقیقات میں دعا کے اسکول پرنسپل اور ساتھی طالبات سے بھی بیانات لیے گئے ہیں، جبکہ دعا کے گھر کی نیٹ ڈیوائس سے بھی کورٹ میرج اور پسند کی شادی سے متعلق سرچ ہسٹری ملی ہے۔

کراچی پولیس کی جانب سے اس حوالے سے ڈی ایس پی شوکت شاہانی کی سربراہی میں سانگھڑ کے زاہد ٹاؤن اور راجپوت کالونی میں آپریشن کیا گیا تھا، بعض مشکوک گھروں کی تلاشی لی گئی تھی جس میں مبینہ طور پر مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ لاپتہ لڑکی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

خبر یہ بھی سامنے آ رہی ہے کہ سانگھڑ کے کسی وڈیرے کے بیٹے کی جانب سے دعا زہرہ سے شادی کر کے اسے اپنے کسی نامعلوم گھر میں چھپایا ہوا ہے، مگر اس حوالے سے تصدیق شدہ ذرائع تصدیق چُپ ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US