کسی نے نمک کی تھیلی دی تو کسی نے 96 سال کی عمر میں گڑیا دے دی ۔۔ ملکہ برطانیہ کو اب تک دنیا بھر سے کونسے دلچسپ و عجیب تحفے ملے؟ دیکھیئے

image

برطانوی تخت کی تاریخ میں سب سے طویل عمر تک راج کرنے والی ملکہ الزبتھ 96 برس کی ہوگئیں، گذشتہ روز انہوں نے اپنی 96 سالگرہ کا جشن منایا۔

96 ویں سالگرہ منانے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنے شاہی محل پہنچی جہاں انہوں نے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ملاقات کی۔

ملکہ الزبتھ دوم کی اپنے دو گھوڑوں کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جو ان کے چاہنے والوں کی خاص توجہ کا مرکز بنی۔

ملکہ کو دنیا بھر سے ان کی سالگرہ کے موقع پر تحائف بھی موصول ہوتے ہیں جو دلچسپی کا سبب بنتے ہیں۔

جی ہاں! مشہورِ زمانہ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کو ان کی سالگرہ اور دیگر مواقع پر اس قدر انوکھے تحائف مل چکے ہیں کہ لوگوں کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔

گڑیا

ملکہ الزبتھ دوم نے اپنی 96 ویں سالگرہ اور آنے والی پلاٹینم جوبلی کے اعزاز میں اپنی باربی حاصل کی ہے۔کیلیفورنیا میں موجود ایک کھلونا بنانے والی کمپنی 'میٹل' نے بروز جمعرات ملکہ کی سالگرہ کے موقع پر ان کی 70 سالہ خدمات کی یاد میں ایک گڑیا بھیجی جو بالکل ملکہ کی طرح نظر آتی ہے۔

گڑیا کو نیلے رنگ کی پٹی اور اس پر تاج بھی تیار کیا گیا ہے جسے ملکہ نے اپنی شادی کے دن پہنا تھا۔ یقینا یہ تحفہ ملکہ برطانیہ کے لیے انوکھا ثابت ہوا ہوگا۔

اس سے قبل ماضی میں ملکہ الزبتھ کو ان کی سالگرہ پر کیا دلچسپ و عجیب تحفے دیئے گئے آیئے نظر ڈالتے ہیں۔

افریقہ سے ملا ہاتھی

ملکہ الزبتھ دنیا کے کئی ممالک سے تحفے وصول کرتی رہی ہیں لیکن 1972 میں سینٹرل افریقہ کے ملک کیمرون کی حکومت نے ملکہ کو ایک ہاتھی بطور تحفہ بھیجا جس کے بارے میں سن کر سب دنگ رہ گئے۔ اس ہاتھی کا نما جمبو تھا، جبکہ ملکہ نے اسے لندن کے زو میں بھیج دیا تھا۔ بدقسمتی سے جمبو کی موت 1988 میں ہوگئی تھی۔

آسٹریلیا سے ملے انناس کے 500 ٹِن

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ملکہ کو ان کی شادی کے دن آسٹریلوی گورنمنٹ کی جانب سے انناس کے 500 ٹِن بطور تحفہ ملے۔ لیکن یہ کنفرم نہیں ہے، کچھ ذرائع کے مطابق یہ ٹن عوام کو دیے گئے تھے۔

امریکہ سے مِلے بوٹ

ملکہ الزبتھ کو گھڑ سواری بے حد پسند ہے، 1991 میں امریکی حکومت نے ملکہ کو ایک بوٹ کا تحفہ پیش کیا۔ یہ انتہائی انوکھا اور عجیب و غریب تحفہ تھا۔

نمک کا تھیلا

British Virgin Islands کی جانب سے ملکہ کو نمک کے 1 پاؤنڈ کا تھیلا تحفہ میں دیا۔ یہ کافی عجیب بات ہے لیکن ملکہ کو یہ تحفہ ملا۔ British Virgin Islands کو سالٹ آئی لینڈ بھی کہا جاتا ہے۔

وہیل مچھلی کا دانت

ملکہ کو ملنے والے سب سے عجیب و غریب تحفہ میں یہ تحفہ سرفہرست ہے، یہ ملکہ کو فیجی آئی لینڈ کی طرف سے دیا گیا تھا۔ وہیل مچھلی کا دانت بطور تحفہ دینا فیجی کے لوگوں کی روایات میں شامل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US