جنید بھائی میری نوکری چلی گئی میں گھر کا واحد کمانے والا ہوں۔۔ مرنے سے پہلے جنید جمشید نے جس غریب آدمی کی مدد کی تھی وہ اب کس حال میں ہے؟

image

"میں بابا کے ساتھ نماز پڑھنے جارہا تھا اتنے میں ایک شخص آیا اس نے گاڑی رکوائی اور بابا کو سلام کرکے کہا کہ جنید بھائی آپ سے ایک بات کرنی ہے۔ بابا نے کہا کہ فرمائیے تو اس نے کہا کہ میری نوکری چلی گئی ہے میرے گھر میں والدہ، بہن، بیوی اور بچے ہیں. سمجھ نہیں آتا کیا کروں"

یہ واقعہ سنا رہے ہیں جنید جمشید کے صاحبزادے بابر جنید ۔ بابر نے اپنے یوٹیوب وی لاگ میں مرحوم جنید جمشید کی رحم دلی کا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ جب ایک شخص نے ان سے مدد مانگی تو بابا نے اسی وقت جیب میں ہاتھ ڈالا اور 5000 کا نوٹ اسے دے دیا۔ اس زمانے میں 5 ہزار ہزار کی کافی اہمیت ہوتی تھی لیکن اس کے باوجود بابا نے اس شخص سے کہا کہ آپ میرے گھر آنا میں آپ کی نوکری کا بندوبست کروں گا۔

سالوں بعد اس شخص نے آ کر بابر کو شکریہ کہا

بابر جنید کہتے ہیں اس واقعے کو کئی سال گزر گئے۔ حال ہی میں جب میں اپنی بیگم کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا رہا تھا تو ایک شخص آیا اور اس نے کہا کہ میں وہی شخص ہوں جو آپ کے بابا سے ملا تھا اور انھوں نے میری نوکری لگوا کر میری زندگی بدل دی تھی۔ اس کے بعد میرے حالات بہت اچھے ہوگئے۔ میں آج بھی جنید بھائی کو یاد کرتا ہوں اور ان کے لئے دعائیں کرتا ہوں۔ بابر جنید کہتے ہیں کہ ان کے بابا ایک رحمدل انسان تھے اور ان کا یہی پیغام تھا کہ مجبور لوگوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جائے کیوں کہ پھر اللہ بھی غیب سے ہماری مدد کرتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US