فروٹ کے بجائے بچے سوکھی روٹی کھا کر افطاری کرتے ہیں ۔۔ 12 گھنٹے سخت دھوپ میں کام کرنے والے باپ کی رلا دینے والی باتیں

image

ایک والد خود تو کئی کچھ برداشت کر سکتا ہے مگر اپنے بچوں کی حسرت بھری نگاہوں کا سامنا نہیں کر سکتا۔ یہاں یہ بات اس لیے کی گئی ہے کیونکہ آج ہم آپکو ایک ایسے باپ کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو دن میں مشکل سے پانچ سو روپے بھی نہیں کما پاتا۔ آئیے جانتے ہیں ۔

سڑک کنارے روزی کی تلاش میں بیٹھے اس شخس کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہے لیکن میں اپنے بچوں کیلئے فروٹ، پکوڑے، سومسے نہیں خرید پاتا۔ صرف و صرف مہنگائی کی وجہ سے۔ میرا بھی دل کرتا ہے کہ بچوں کو وہ سب کچھ کھلاؤں جو ان کا دل کرتا ہے تاکہ ان کے دل میں حسرت نہ رہے۔

لیکن کیا کروں یوٹیلٹی اسٹؤر پر چینی، آٹا اتنا مہنگا ہو گیا ہے کہ پہلے کبھی کبھار غریبی دعوے میں ہم افطاری میں شربت بنا لیا کرتے تھے مگر اب تو سادہ پانی ہی پیتے ہیں۔ یہی نہیں ایک وقت سالن بناتے ہیں اور وہی سوکھی روٹی کے ساتھ تھوڑا تھوڑا کر کے 3 وقت کھا لیتے ہیں۔

انڈیپینڈینٹ وومن نامی ویب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں یہ والد اس قدر مجبور ہو کر کہتا ہے کہ کیا میں خود کشی کر لوں، لیکن جب یہ خیال آتا ہے تو سوچتا ہوں خود کشی حرام ہے۔ بس اب تو حکومت سے گزارش ہے کہ ہمیں زنگی جینے کا کوئی نیا طریقہ بتا دیں جس سے مجھے سکون آ جائے۔

اس کے علاوہ آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ ویڈیو پچھلے سال کی ہے لیکن ایک مرتبہ پھر سے انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے۔ جس میں یہ باپ کہتا ہے کہ میں تو غریب ہوں پھر بھی بجلی کا بل 1500 سوآجاتا ہے جبکہ ہمارے گھر میں صرف ایک پنکھا اور ایک بلب ہے۔

آخر میں اس مجبور باپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ زکوٰۃ دینے میں بھی لوگ آج کل ہم جیسوں کا کہاں خیال کرتے ہیں یہ بھی اپنے رشتےداروں کو دیتے ہیں تا کہ واہ واہ ہو سکے۔ بس اللہ اور اس کے نبی پاک ﷺ سے دعا ہے کہ مجھے اتنی طاقت دے کہ اپنے بچوں کا ہر خواب پوارا کر سکوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts