خیبر پختونخوا کے مختلف سرحدوں پر 9 لاکھ سے زائد افغان شہری وطن لوٹ چکے، جن میں دو لاکھ سے زائد کارڈر ہولڈر بھی شامل ہیں۔
افغان شہریوں کی واپسی کا عمل بدستور جاری ہے، خیبر پختونخوا کی مختلف سرحدوں سے مجموعی طور پر اب تک 9 لاکھ، 88 ہزار ،812 افغان شہریوں کو وطن واپس بھجوایا گیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 9 لاکھ سے زائدافغان شہری وطن لوٹ چکے ہیں، ان کے علاوہ مجموعی طور پر 2 لاکھ 30 ہزار، 470 پروف آف رجسٹریشن کارڈ ہولڈرز کو بھی واپس بھجوایا گیا ہے، جبکہ واپس وطن لوٹنے والوں میں71 ہزار, 570 افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ غیر قانونی طور پر مقیم 6 لاکھ، 86 ہزار، 772 افغان شہریوں کو بھی افغانستان بھجوا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 2312 افغان شہری وطن لوٹ چکے ہیں، جن میں 1522 پی او آر، 277 اے سی سی اور 513 غیر قانونی تارکین وطن کو براستہ طورخم بارڈر واپس بھجوایا گیا ہے۔