پاک بھارت تقسیم وہ لمحہ تھا جب کئی لوگ اپنے پیاروں سے بچھڑ گئے تھے۔ کوئی ہندوستان جا چکا تھا تو کوئی وہاں سے یہاں پاکستان آگیا تھا، اُنہی میں ایک ہندو خاتون رینا ورما بھی تھیں جو پہلے پاکستان میں رہتی تھیں لیکن تقسیم کے بعد انہیں ہندوستان جانا پڑا۔
پاک بھارت تقسیم کے وقت ہجرت کرنے والی ہندو خاتون رینا ورما (آنٹی توشی) ہندوستان ہجرت کر گئیں تھیں جیسے لاکھوں افراد نے کی تھی، تب سے وہ پاکستان آنے کی خواہش رکھتی ہیں جو ان کا خواب ہے۔
وفاقی وزیر حنا ربانی نے رینا ورما (توشی آنٹی) کے نام سے جانی جاتی ہیں کو یقین دلایا ہے کہ وہ دوبارہ اپنے گھر واپس جانا چاہتی ہیں۔ اس سے قبل رینا ورما سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جب انہوں نے بتایا کہ وہ اپنا گھر دیکھنے کے لیے پاکستان جانا چاہتی ہیں۔
فی الحال وہ اس وقت پونا میں رہتی ہیں اور ان کی عمر 90 سال ہوچکی ہے۔ لیکن تقسیم کے 74 سال بعد بھی ان کے دل کا ایک حصہ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں رہتا ہے۔ جی ہاں! ان کا ایک گھر راولپنڈی میں ہے۔
وہ دوبارہ راولپنڈی اور اپنے گھر جانا چاہتی ہیں جسے وہ بہت یاد کرتی ہیں۔ جبکہ انہوں نے کئی بار پاکستان کے ویزے کے لیے اپلائی بھی کیا لیکن بدقسمتی سے وہ مسترد کر دیا جاتا۔ وہ پاکستان اور ہندوستان کی علیحدگی کے وقت راولپنڈی کے ڈیو کالج روڈ پر رہائش پزیر تھیں۔ آنٹی توشی کی تعلیم کی بات کریں تو انہوں نے ماڈرن سکول راولپنڈی سے میٹرک مکمل کیا۔
انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ تقسیم کے وقت مری جایا کرتی تھیں۔ لیکن اس چھٹی پر ایک ماہ پہلے ان کے والدین نے انہیں شملہ بھیج دیا تھا۔ اور بعدازاں وہ دونوں بھی اپنا ضروری سامان لے کر وہاں پہنچ گئے۔ توشی آنٹی نے کہا کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ اس کے بعد وہ کبھی گھر واپس نہیں جا سکے گی۔
رینا ورما نے انٹرویو میں ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ تقسیم کے دوران لڑکیوں کو بہت مشکلات درپیش آتی تھیں، ان لڑکیوں کے والدین بہت پریشان تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے لیے ایسا ہوا کہ ہماری گلی میں ایک فوجی رہتے تھے تو وہ ہمیں فوج کے کیمپ میں اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ میرے ساتھ گلی کی اور بھی لڑکیاں موجود تھیں تو وہاں ہم ایک ہفتہ رہے۔
ایک جگہ انہوں نے بتایا کی میری والدہ اُن دنوں باہر کچھ خریدنے گئیں تو اچانک بازار میں دنگے فساد شروع ہوگئے، تو وہاں پاکستان میں ایک مسلمان دکاندار نے انہیں اپنی دکان میں 6 گھنٹے پناہ دی تھی۔
حال ہی میں پاکستان کی وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی نے یقین دلایا ہے کہ وہ جلد ہی پاکستان کا دورہ کرنے والی ہیں۔ حنا ربانی نے حال ہی میں ٹویٹ کیا کہ انشاء اللہ وہ اپنے گھر جائیں گی۔
رینا ورما کا کہنا تھا کہ میرا بہت دل کرتا ہے کہ پاکستان آکر اپنا گھر دیکھوں، یہ بات درست ہے کہ وہاں آج کوئی اور رہتا ہے، لیکن پھر بھی اپنا گھر لگتا ہے۔ کاش میں ایک بار اپنا گھر دیکھ سکتی۔
دیکھیئے سال 2021 میں انڈیپینڈینٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے توشی آنٹی نے مزید کیا بتایا؟